46216- عن عمر قال: حملت على فرس في سبيل الله تعالى وكنا إذا حملنا في سبيل الله أتينا به إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فدفعناه إليه فوضعه حيث أراه الله تعالى، فجئت بالفرس فدفعته إليه، فحمل عليه رجلا من أصحابه، فوافقته يبيعها في السوق، فأردت أن أشتريها فأتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فذكرت ذلك له، فقال: "لا تشتريها ولا تعد في شيء من صدقتك. "ع، وأبو الشيخ في الوصايا".
46216 حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : میں نے فی سبیل اللہ ایک گھوڑا سواری کے لیے دیا۔ چنانچہ ہمارا یہ طریقہ تھا کہ جب ہم فی سبیل اللہ سواری دیتے تو سواری لے کر رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوتے ، ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سپرد کردیتے اور آپ جہاں بہتر سمجھتے کام میں لگا دیتے، میں بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس گھوڑا لے کر آیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پیش کردیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے صحابہ کرام (رض) میں سے ایک شخص کو سواری کے لیے دے دیا۔ پھر میں نے کچھ عرصہ بعد اس شخص کو یہی گھوڑا بازار میں بیچتے ہوئے پایا میں نے اس سے گھوڑا واپس خریدنا چاہا میں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس کا تذکرہ کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اسے مت خریدو اور نہ ہی اپنے صدقہ میں سے کچھ واپس لو۔ رواہ ابویعلی وابوالشیخ فی الوصابا