hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4630

.

كنز العمال

4630
Kanz al-Ummal
4630 – "من مسند عمر رضي الله عنه" عن عكرمة قال: قال عمر: لما نزلت: {سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ} قلت: أي جمع هذا؟ فلما كان يوم بدر رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم وبيده السيف مصلتا وهو يقول: {سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ} ."طس".
4630: ۔۔ (مسند عمر (رض)) عکرمہ (رح) سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : جب یہ آیت نازل ہوئی :
سیہزم الجمع ویولون الدبر۔ القمر :45
عنقریب یہ جماعت شکست کھائے گی، اور یہ لوگ پیٹھ پھیر پھیر کر بھاگ جائیں گے
تو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا یہ کون سی جماعت ہے ؟ پھر جب بدر کا معرکہ پیش آیا تو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ تلوار سونتے ہوئے ہیں اور یہ فرما رہے ہیں :
سیہزم الجمع ویولون الدبر۔ الاوسط للطبرانی۔