4631- عن عمر قال: لما أنزل الله على نبيه بمكة {سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ} وذلك قبل بدر قلت يا رسول الله أي جمع يهزم؟ فلما كان يوم بدر وانهزمت قريش نظرت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم في آثارهم مصلتا بالسيف، وهو يقول: {سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ} فكانت ليوم بدر. "ابن أبي حاتم طس وابن مردويه".
4631: ۔۔ حضرت عمر (رض) سے مروی ہے کہ جب مکہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر پر یہ فرمان نازل کیا :
سیہزم الجمع ویولون الدبر۔ القمر :45
اور ابھی معرکہ بدر پیش نہیں آیا تھا۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ یہ کون سی جماعت ہے جو شکست کھاجائے گی۔ پھر جب بدر کا دن پیش آیا اور قریش کے لشکر شکست کھا کھا کر بھاگنے لگے تو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ تلوار سونتے ہوئے ان کے پیچھے جا رہے ہیں اور یہی آیت پڑھ رہے ہیں :
سیہزم الجمع ویولون الدبر۔ القمر :45
عنقریب یہ جماعت شکست کھاجائے گی اور یہ لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے۔
پس مجھے تب معلوم ہوا کہ یہ آیت معرکہ بدر کے لیے (پہلے ہی) نازل ہوگئی تھی۔ ابن ابی حاتم، الاوسط للطبرانی، ابن مردویہ۔