hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 46313

.

كنز العمال

46313
Kanz al-Ummal
46301- عن إياس بن مالك بن الأوس عن أبيه قال: لما هاجر رسول الله صلى الله عليه وسلم وأبو بكر مروا بإبل لنا في الجحفة فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "لمن هذه الإبل؟ قال: لرجل من أسلم، فالتفت إلى أبي بكر فقال: سلمت إن شاء الله تعالى! فقال: ما اسمك؟ فقال: مسعود، فالتفت إلى أبي بكر، فقال: سعدت إن شاء الله تعالى! فأتاه أبي فحمله على جمل. "ابن العباس السراج في تاريخه، وأبو نعيم".
46301 ایاس بن مالک بن اوس اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں جب رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابوبکر (رض) ہجرت کے لیے نکلے، مقام حجفہ میں ہمارے اونٹوں کے پاس سے گزرے آپ نے فرمایا : یہ کس کے اونٹ ہیں ؟ جواب دیا : کہ یہ قبیلہ اسلم کے ایک آدمی کے ہیں، آپ نے ابوبکر (رض) کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا : انشاء اللہ سلامتی میں رہیں گے۔ آپ نے فرمایا : تمہارا نام کیا ہے۔ جواب دیا : میرا نام مسعود ہے آپ نے ابوبکر (رض) کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا : انشاء اللہ تم سعادت پالو گے۔ چنانچہ میرے والد آپ (رض) کے پاس آئے اور آپ کو سواری کے لیے ایک اونٹ پیش کیا۔۔ رواہ ابن العباس السراج فی تاریخہ و ابونعیم