hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 46321

.

كنز العمال

46321
Kanz al-Ummal
46309- عن أبي موسى قال: بلغنا خروج النبي صلى الله عليه وسلم ونحن باليمن، فخرجنا أنا وإخوان له وأنا أصغرهم في ثلاثة أو اثنين وخمسين رجلا من قومي فألقتنا سفينتنا إلى النجاشي بالحبشة، فوافقنا جعفر بن أبي طالب وأصحابه عنده فقال جعفر: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم بعثنا ههنا وأمرنا بالإقامة فأقيموا معنا، فأقمنا معه حتى قدمها جميعا فوافينا رسول الله صلى الله عليه وسلم حين افتتح خيبر، فأسهم لنا وقال: "يا أهل السفينة! لكم أنتم هجرتان. " الحسن بن سفيان، وأبو نعيم".
46309 حضرت ابوموسیٰ (رض) کی روایت ہے کہ ہمیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مکہ سے نکل جانے کی خبر پہنچی ہم اس وقت یمن میں تھے ، میں اپنے قوم کے دوستوں کے ساتھ چل پڑا ان کی تعداد باون یا ترپین (53, 52) تھی جب کہ میں ان سب میں سے چھوٹا تھا ہماری کشتی نے ہمیں سرزمین حبشہ میں نجاشی کے پاس لاڈلا۔ وہاں جعفر بن ابی طالب (رض) اور ان کے ساتھیوں سے ہماری ملاقات ہوئی، جعفر (رض) نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں یہاں بھیجا ہے اور ہمیں یہیں اقامت کا حکم دیا ہے، لہٰذا تم بھی ہمارے ساتھ مقیم ہوجاؤ، چنانچہ ہم بھی ان کے ساتھ مقیم ہوگئے پھر ہم سب مدینہ ہجرت کرکے آگئے اور فتح خیبر کے موقع پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہماری ملاقات ہوئی آپ نے مال غنیمت سے ہمیں بھی حصہ دیا اور فرمایا : اے کشتی والو : تمہاری دو ہجرتیں ہوگئیں۔ رواہ الحسن بن سفیان و ابونعیم