46310- عن عبد الله بن السعدي قال: وفدت في نفر من بني سعد بن بكر إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم سبعة أو ثمانية وأنا من أحدثهم سنا، فأتوا رسول الله صلى الله عليه وسلم فقضوا حوائجهم وخلفوني في رحل لهم فجئت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت: يا رسول الله! أخبرني عن حاجتي، فقال: "م احاجتك؟ قلت: رجال يقولون: قد انقطعت الهجرة! فقال: أنت خيرهم حاجة - أو حاجتك خير من حاجاتهم - لا تنقطع الهجرة ما قوتل الكفار. " ابن منده، كر".
46310 عبداللہ بن سعدی کی روایت ہے کہ میں نبی سعد بن بکر کی ایک جماعت کے ساتھ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضرہوا ہم سات یا آٹھ آدمی تھے جب کہ میں ان سب میں عمر میں چھوٹا تھا میرے ساتھی رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! مجھے میری حاجت کے متعلق خبردیں، آپ نے فرمایا : تمہاری حاجت کیا ہے ؟ میں نے عرض کیا : لوگوں کو کہنا ہے کہ ہجرت کا سلسلہ منقطع ہوچکا ہے۔ آپ نے فرمایا : تمہاری حاجت ان سب کی حاجتوں سے بہتر ہے جب تک کفار کے ساتھ قتال جاری رہے گا ہجرت منقطع نہیں ہوگی۔ رواہ ابن مندہ وابن عساکر