hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4649

.

كنز العمال

4649
Kanz al-Ummal
4649- "مسند عمر رضي الله عنه" عن أبي يزيد قال: لقي عمر بن الخطاب امرأة يقال لها خولة وهي تسير مع الناس فاستوقفته فوقف لها ودنا منها، وأصغى إليها رأسه، ووضع يديه على منكبيها حتى قضت حاجتها وانصرفت، فقال له رجل: يا أمير المؤمنين حبست رجالات قريش على هذه العجوز؟ قال: ويحك أتدري من هذه؟ قال لا، قال: هذه امرأة سمع الله شكواها من فوق سبع سموات، هذه خولة بنت ثعلبة، والله لو لم تنصرف عني إلى الليل ما انصرفت حتى تقضي حاجتها. "ابن أبي حاتم وعثمان بن سعيد الدارمي في النقض على بشر المريسي ق في الأسماء والصفات".
4649: ۔۔۔ (مسند عمر (رض)) ابو یزید (رح) سے مرویے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) ایک خولہ نامی (بوڑھی عورت) سے ملے جو لوگوں کے ساتھ جا رہی تھی اس نے آپ کو روک کر کھڑا کرلیا۔ آپ بھی ٹھہر گئے اور اس کے قریب ہوگئے، اپنا سر اس کی طرف جھکا دیا اور اپنے ہاتھ اس کے کاندھوں پر رکھ دیے حتی کہ اس نے اپی بات پوری کی اور چلی گئی۔ ایک شخص نے کہا : یا امیر المومنین ! آپ نے قریش کے معزز لوگوں کو اس بڑھیا کی وجہ سے کھڑا کرلیا ؟ آپ (رض) نے فرمایا : افسوس ! جانتے بھی ہو یہ کون ہے ؟ اس نے کہا نہیں۔ تو آپ (رض) نے فرمایا : یہ وہ عورت ہے اللہ نے سات آسمانوں کے اوپر سے اس کا شکوہ سنا۔ یہ خولہ بنت ثعلبہ ہے اللہ کی قسم ! اگر یہ ازخود ساری رات مجھ سے جدا ہو کر نہ جاتی تو میں بھی یہیں سے نہ ہٹتا حتی کہ اس کی ضرورت پوری ہوجاتی (ابن ابی حاتم، النقض علی بشر المریسی لعثمان بن سعید الدارمی، الاسماء والصفات للبیقی)