hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4658

.

كنز العمال

4658
Kanz al-Ummal
4658- عن أبي بن كعب قال: لما نزلت هذه الآية قلت: يا رسول الله هذه الآية مشتركة أم مبهمة؟ قال: أية آية؟ قلت: {وَأُولاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ} المطلقة والمتوفى عنها زوجها؟ "قال نعم". "ابن جرير وابن أبي حاتم قط وابن مردويه".
4685: ۔۔ ابی بن کعب (رض) سے مروی ہے کہ جب (ذیل کی) یہ آیت نازل ہوئی تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! یہ آیت مشترک ہے یا مبہم ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کون سی آیت ؟ میں نے عرض کیا :
واولات الاحمال اجلھن ان یضعن حملھن۔
اور حمل والی عورتوں کی عدت وضع حمل (یعنی بچہ جننے ) تک ہے۔
یعنی کسی مطلقہ اور جس عورت کا شوہر وفات کرجائے دونوں کے لیے ہے ؟ فرمایا : ہاں۔ ابن جریر، ابن ابی حاتم، الدارقطنی، ابن مردویہ۔