hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 4703

.

كنز العمال

4703
Kanz al-Ummal
4703- "من مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه" عن أبي عمران الجوني قال: مر عمر براهب فوقف، ونودي الراهب فقيل له: هذا أمير المؤمنين، فاطلع فإذا إنسان به من الضر والاجتهاد وترك الدنيا، فلما رآه عمر بكى، فقيل له: إنه نصراني، فقال عمر: قد علمت، ولكني رحمته ذكرت قول الله عز وجل: {عَامِلَةٌ نَاصِبَةٌ تَصْلَى نَاراً حَامِيَةً} فرحمت نصبه واجتهاده، وهو في النار. "هب وابن المنذر ك".
4703: ۔۔ (مسند عمر بن خطاب (رض)) ابو عمران الجونی سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) ایک راہب کے پاس سے گذرنے لگے تو اسی کے پاس ٹھہر گئے۔ راہب کو حضرت عمر (رض) کے ساتھی نے آواز دی اے راہب یہ امیر المومنین ہیں۔ چنانچہ وہ متوجہ ہوا۔ دیکھا تو اس راہب کا محنت و مشقت اور ترک دنیا کی وجہ سے عجیب حال تھا۔ حضرت عمر (رض) اس کو دیکھ کر رو پڑے۔ آپ (رض) کو کہا گیا : یہ نصرانی ہے۔ حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا میں جانتا ہوں لیکن مجھے اس پر خدا کے فرمان کی وجہ سے رحم آگیا، خدا کا فرمان ہے :
عاملۃ ناصبۃ تصلی نارا حامیۃ۔ الغاشیۃ۔ 3 ۔ 4
سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے دہکتی آگ میں داخل ہوں گے۔
لہذا مجھے اس کی عبادت میں محنت و ریاضت پر رحم آگیا کہ اس قدر محنت کرنے کے باوجود یہ جہنم میں داخل ہوگا۔ (شعب الایمان للبیہقی، ابن المنذر، مستدرک الحاکم)