4748- "ابن عباس" عن علي بن أبي طلحة عن ابن عباس قال قال رسول صلى الله عليه وسلم:"أنزلت الصحف على إبراهيم في ليلتين من رمضان، وأنزل الزبور على داود في ست، وأنزلت التوراة على موسى لثمان عشرة من رمضان، وأنزل الفرقان على محمد لأربع وعشرين من رمضان". "ك".
4748: ۔۔ (ابن عباس (رض)) علی بن ابی طلحہ سے مروی ہے کہ ابن عباس (رض) نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا :
ابراہیم (علیہ السلام) پر صحیفے رمضان کی دو راتوں میں نازل ہوئے، زبور داؤد (علیہ السلام) پر (رمضان کی) چھ (راتوں) میں نازل ہوئی۔ توراۃ موسیٰ (علیہ السلام) پر رمضان کی اٹھارہ تاریخ کو نازل ہوئی اور فرقان حمید محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر رمضان چوبیس تاریخ کو نازل ہوا۔ (رواہ مستدرک الحاکم)
فائدہ : ۔۔ مکمل قرآن پاک لوح محفوظ سے چوبیس رمضان کو نازل ہوا جبکہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر تقریبا تئیس سال کے عرصہ میں ضرورت کے مطابق وقتا فوقتا نازل ہوتا رہا۔