4923- عن أبي بكر الصديق قال: "قام فينا رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: "سلوا الله العافية، فإنه لم يعط أحد أفضل من معافاة بعد اليقين، وإياكم والريبة؛ فإنه لم يعط أحد أشد من ريبة بعد كفر، وعليكم بالصدق فإنه مع البر وهما في الجنة، وإياكم والكذب، فإنه مع الفجور، وهما في النار". "ابن جرير في تهذيب الآثار وابن مردويه".
4923: ۔۔ حضرت ابوبکر (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے بیچ کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا : اللہ سے عافیت کا سوال کرو۔ بیشک (ایمان کے) یقین کے بعد عافیت سے افضل کوئی شی کسی کو عطا نہیں کی گئی۔ اور شک و شبہ سے بچو، یقیناً کفر کے بعد شک سے زیادہ سخت کوئی چیز کسی کو نہیں دی گئی۔ تم پر سچائی لازم ہے۔ کیونکہ سچائی نیکی کے ساتھ ہے اور یہ دونوں جنت میں ہوں گے۔ جھوٹ سے بچو بیشک وہ بدی کے ساتھ ہے اور یہ دونوں جہنم میں ہوں گے۔ ابن جریر فی تہذیب الآثار، ابن مردویہ)