4974- "أبو الدرداء" عن أبي الدرداء قلت يا رسول الله: "ذهب الأغنياء بالأجر: يصلون كما نصلي، ويصومون كما نصوم، ويحجون كما نحج ويتصدقون ولا نجد ما نتصدق به، فقال: "ألا أدلكم على شيء إذا فعلتموه أدركتم من سبقكم، ولا يدرككم من بعدكم، إلا من عمل بالذي تعملون؟ تسبحون الله ثلاثا وثلاثين، وتحمدونه ثلاثا وثلاثين، وتكبرونه أربعا وثلاثين، في دبر كل صلاة". "ش"2.
4974: ۔۔ (ابو الدرداء (رض)) حضرت ابو الدرداء (رض) فرماتے ہیں میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! مالدار لوگ تو سارا اجر لے گئے۔ وہ نماز پڑھتے ہیں جیسے ہم پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں جیسے ہم رکھتے ہیں، حج کرتے ہیں جیسے ہم کرتے ہیں لیکن وہ صدقہ کرتے ہیں اور ہمارے پاس کوئی چیز نہیں جو صدقہ کریں۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا میں تم کو ایسی چیز نہ بتاؤں جب تم اس پر عمل کرو تو اپنے سے آگے نکلنے والوں کو پالے لیکن تم سے پیچھے والے تم کو نہ پاسکیں۔ سوائے اس شخص کے جو تم جیسا عمل کرسکے۔ لذا تم ہر نماز کے بعد تینتیس بار سبحان اللہ کہو، تینتیس بار الحمد للہ کہو، اور چونتیس بار اللہ اکبر کہا کرو۔ مصنف ابن ابی شیب۔
3446 اور 3454 پر یہ روایت گذر چکی ہے۔