4975- عن أبي الدرداء قلت يا رسول الله: "ذهب أهل الأموال بالدنيا والآخرة، يصومون كما نصوم، ويصلون كما نصلي، ويجاهدون كما نجاهد، ويتصدقون، ولا نتصدق، قال: "أفلا أدلك على أمر إذا فعلته أدركت من سبقك، ولا يدركك من بعدك، إلا من فعل كما فعلت تسبح الله ثلاثا وثلاثين، دبر كل صلاة مكتوبة، وتحمد الله ثلاثا وثلاثين وتكبر الله أربعا وثلاثين". "عب". ومر برقم [3471] .
4957: ۔۔ حضرت ابو الدرداء (رض) سے منقول ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں عرض کیا : یا رسول اللہ ! مال و دولت والے دنیا و آخرت کا نفع لے گئے۔ وہ ہماری طرح روزے رکھتے ہیں، ہماری طرح نماز پڑھتے ہیں، ہماری طرح جہاد کرتے ہیں لیکن وہ صدقہ کرتے ہیں اور ہم صڈقہ نہیں کرسکتے، حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کیا میں تم کو ایسی چیز نہ بتاؤں جب تم وہ کرو تو اپنے آگے والوں کو پہنچ جاؤ اور پیچھے والے تم کو نہ پہنچ سکیں۔ سوائے اس شخص کے جو یہی عمل کرے۔ تم ہر (فرض) نماز کے بعد تینتیس بار سبحان اللہ، تینتیس بار الحمد للہ کہہ اور چونتیس بار اللہ اکبر کہا کرو۔ (مصنف عبدالرزاق)
3471 پر روایت گذر گئی۔