4976- "أبو ذر" "يا أبا ذر ألا أعلمك كلمات إذا قلتهن أدركت من سبقك، ولا يلحق بك أحد بعدك إلا من أخذ بمثل عملك تكبر في دبر كل صلاة ثلاثا وثلاثين تكبيرة وتحمده ثلاثا وثلاثين تحميدة وتسبحه ثلاثا وثلاثين تسبيحة، وتختمها بلا إله إلا الله، وحده لا شريك له، له الملك، وله الحمد، وهو على كل شيء قدير". "حب هب عن أبي هريرة".
4976: ۔۔۔ (ابو ذر (رض) عن) (حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابو ذر (رض) کو فرمایا) اے ابو ذر ! میں تجھے ایسے کلمات نہ سکھاؤں جب تو ان کو کہے تو اپنے آگے والوں کو پالے اور تیرے بعد والے تجھے نہ پاسکیں سوائے اس شخص کے جو تیرے عمل جیسا عمل کرے۔ تو ہر فرض کے بعد تینتیس بار اللہ اکبر کہہ، تینتیس بار الحمد للہ اور تینتیس بار سبحان اللہ اور آخر میں ایک مرتبہ :
لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیر۔ (صحیح ابن حبان، شعب الایمان للبیہقی عن ابوہریرہ (رض))