5008- عن ابن عباس "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أخذ بعضادتي باب ونحن في البيوت، فقال: يا بني عبد المطلب فيكم أحد من غيركم؟ قالوا: ابن أخت لنا، قال: ابن أخت القوم منهم، ثم قال: يا بني عبد المطلب إذا نزل بكم كرب، أو جهد، أو لأواء1 فقولوا: الله الله لا شريك له"."ابن جرير". ومر برقم [3430] .
5008: ۔۔ ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (بڑے دروازے کی چوکھٹ پکڑی اور ہم لوگ کمرے میں تھے۔ فرمایا : اے عبدالمطلب کی اولاد ! کیا تم میں کوئی غیر تو نہیں ہے ؟ لوگوں نے کہا : ہماری بہن کا بیٹا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کسی بھی قوم کی بہن کا بیٹا انہی کا فرد ہوتا ہے۔
پھر ارشاد فرمایا : اے عبدالمطلب کے بیٹو ! جب تم کو کوئی مصیبت آپڑے، یا کوئی سختی یا کسی تنگی کا تم کو سامنا ہو تو یہ کلمات کہہ لیا کرو :
اللہ اللہ لا شریک لہ۔ رواہ ابن جریر۔