5009- "ابن مسعود" عن ابن مسعود قال: "إذا كان على أحدكم إمام يخاف تغطرسه وظلمه، فليقل: اللهم رب السموات السبع، ورب العرش العظيم، كن لي جارا من فلان وأحزابه وأشياعه من الجن والإنس أن يفرطوا علي وأن يطغوا، عز جارك، وجل ثناؤك، ولا إله غيرك فإنه لا يصل إليكم منه شيء تكرهونه". "ش وابن جرير".
5009: ۔۔ (ابن مسعود (رض) حضرت ابن مسعود (رض) ارشاد فرماتے ہیں : جب کسی پر کوئی ایسا حاکم مسلط ہوجائے جس کے ظلم و زبردستی کا خوف لگا رہے تو اس کو چاہیے کہ یہ دعا پڑھے :
اللهم رب السموات السبع ، ورب العرش العظيم ، كن لی جارا من فلان وأحزابه وأشياعه من الجن والانس أن يفرطوا علي وأن يطغوا عز جارک ، وجل ثناؤك ، ولا إله غيرك ۔
اے اللہ ! ساتوں آسمانوں کے رب اور عرش عظیم کے رب ! میرا پڑوسی اور مددگار بن جا فلاں شخص سے اور اس کی جماعت سے اور جن و انس میں سے اسی کے مددگار ہیں کہ وہ مجھ پر زیادتی کریں اور سرکشی کریں بیشک تیرا پڑوسی باعزت رہے گا، تیری بڑائی عظیم ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔
ابن مسعود (رض) نے فرمایا : اس دعا کی برکت سے تم کو اس کی طرف سے کوئی ناخوشگوار بات نہ پہنچے گی۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، ابن جریر)