6319- كيف أنت يا ثوبان إذا تداعت عليكم الأمم كتداعيكم قصعة الطعام تصيبون منه؟ قال: أمن قلة؟ قال: لا أنتم يومئذ كثير، ولكن يلقى في قلوبكم الوهن، قالوا: وما الوهن يا رسول الله؟ قال: حبكم الدنيا وكراهيتكم القتال. "هق عن أبي هريرة".
٦٣١٩۔۔۔ ثوبان ! اس وقت تمہارا کیا حال ہوگا، جب تم پر امتیں (حملہ کے لیے) ایک دوسرے کو ایسے بلائیں گی جیسے تم کھانے کے برتن پر ایک دوسرے کو بلاتے ہو اور (پھر) اس سے کھاتے ہو ؟ انھوں نے عرض کی : کیا ہماری کمزوری کی وجہ سے آپ نے فرمایا : نہیں تم اس (روز) وقت بہت زیادہ ہوگے، لیکن تمہارے دلوں میں وھن ڈال دیا جائے گا، لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! وھن کیا چیز ہے ؟ آپ نے فرمایا : دنیا سے تمہاری محبت اور قتال (فی سبیل اللہ) سے تمہاری نفرت۔ (بیہقی فی السنن عن ابوہریرہ (رض) )
تشریح :۔۔۔ عصر حاضر میں تمام ممالک اسلامیہ کے پاس کونسی ایسی دولت ہے جو موجود نہیں، مسلمان پوری دنیا سب سے زیادہ ہیں، لیکن تمام کے تمام سلاطین و بادشاہان اس مرض میں مبتلا اور اغیار کے سامنے عاجز و بےدست و پا ہیں۔