6394- من ستر مسلما ستره الله في الدنيا والآخرة، ومن فك عن مكروب فك الله عنه كربة من كرب يوم القيامة، ومن كان في حاجة أخيه كان الله في حاجته. "عب حم وابن أبي الدنيا في قضاء الحوائج وأبو نعيم والخطيب عن مسلمة بن مخلد".
٦٣٩٤۔۔۔ جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا اور جس نے کسی پریشان حال کی پریشانی دور کی اللہ تعالیٰ اس سے قیامت کے روز پریشانی دور کرے گا، اور جو کسی بھائی کی ضرورت میں لگا رہا اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت کو پورا کرے گا۔ (عبد الرزاق، مسند احمد وابن ابی الدنیا فی قضاء الحوائج وابو نعیم والخطیب عن مسلمۃ بن مخلد)
تشریح :۔۔۔ وقتی طور پر سکی کی مصیبت دور کرنا بہت مشکل ہوتا ہے مگر اس کا ثمرہ دنیاوی و اخروی انتہائی کار آمد ہے، ایسا کام ہمیشہ خوش دلی سے کرنا چاہیے۔