hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 8193

.

كنز العمال

8193
Kanz al-Ummal
8193- إن العبد إذا لعن شيئا صعدت اللعنة إلى السماء، فتغلق أبواب السماء دونها، ثم تهبط إلى الأرض، فتغلق أبوابها دونها، ثم تأخذ يمينا وشمالا، فإذا لم تجد مساغا رجعت إلى الذي لعن، فإن كان كذلك وإلا رجعت إلى قائلها. "د طب هب" عن أبي الدرداء.
٨١٩٣۔۔۔ بندہ جب کسی چیز پر لعنت کرتا ہے تو لعنت آسمان کی طرف بلند ہوتی ہے تو آسمانی دروازے اس کے سامنے بند کردیئے جاتے ہیں تو وہ زمین کی طرف اتر آتی ہے تو زمینی دروازے بھی اس کے سامنے بند کردیئے جاتے ہیں ، پھر وہ دائیں بائیں مڑتی ہے جب اسے راستہ نہ ملے تو اس کی طرف لوٹتی ہے جس پر لعنت کی گئی اگر وہ (واقعی ملعون) ہو تو اس پر جاپڑتی ہے ورنہ لعنت کرنے والے کی طرف لوٹ جاتی ہے۔ (ابوداؤد، طبرانی فی الکبیر بیھقی فی شعب الایمان عن ابی الدرداء (رض))