hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 8509

.

كنز العمال

8509
Kanz al-Ummal
8509- عن عبيد الله بن عدي بن الخيار، قال: سمعت عمر بن الخطاب على المنبر يقول إن العبد إذا تواضع لله رفعه الله حكمة، وقال: انتعش نعشك الله، وهو في نفسه حقير، وفي أعين الناس كبير، وإذا تكبر وعدا طوره وهصه الله إلى الأرض، وقال: اخسأ أخسأك الله فهو في نفسه كبير، وفي أعين الناس حقير، حتى لهو أهون عليهم من الخنزير. أبو عبيد والخرائطي في مكارم الأخلاق والصابوني في المأتين "عب".
٨٥٠٩۔۔۔ عبیداللہ بن عدی بن الخیار سے روایت ہے فرماتے ہیں : میں نے حضرت عمربن خطاب (رض) کو منبر پر ارشاد فرماتے سنا : بندہ جب اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ کسی حکمت کے تحت اسے بلندی فرماتے ہیں اور فرماتے ہیں : اٹھ اللہ تعالیٰ تجھے بلند کرے، جبکہ وہ اپنے دل میں حقیر اور لوگوں کی نظروں میں بلند شان ہوتا ہے۔
اور جب وہ تکبر کرتے کرتے اپنی حد سے گزر جائے تو اللہ تعالیٰ اسے زمین پردے مارتے ہیں ، اور فرماتے ہیں : ذلیل ہو اللہ تعالیٰ تجھے رسوا کرے وہ اپنے دل میں تو بڑا ہوتا ہے لیکن لوگوں کے ہاں حقیر ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ ان کے نزدیک خنزیر سے بھی بڑھ کر ذلیل ہوجاتا ہے۔ (ابوعبید والخرائطی فی مکارم الاخلاق والصابونی فی، المائتین، عبدالرزاق)