hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 8558

.

كنز العمال

8558
Kanz al-Ummal
8558- عن يحيى بن سعيد: أن عمر بن الخطاب رأى جابر بن عبد الله وهو حامل لحما، فقال عمر: ما هذا؟ قال يا أمير المؤمنين قرمنا إلى اللحم، فاشتريت بدرهم لحما، فقال عمر: أما يريد أحدكم أن يطوى بطنه لجاره وابن عمه؟ فأين تذهب هذه الآية: {أَذْهَبْتُمْ طَيِّبَاتِكُمْ فِي حَيَاتِكُمُ الدُّنْيَا} . مالك.
٨٥٥٨۔۔۔ یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے، حضرت جابرین عبداللہ کو دیکھا کہ وہ گوشت اٹھائے جارہے ہیں، حضرت عمر نے فرمایا : یہ کیا ہے ؟ تو انھوں نے کہا : امیر المومنین کی بڑی خواہش تھی اس لیے میں نے ایک درہم کا گوشت خرید لیا، حضرت عمرنے فرمایا : کیا تم میں سے کوئی چاہتا ہے کہ وہ اپنے پڑوسی اور چچا زاد کے لیے خالی پیٹ رات گزارے ؟ یہ آیت کہاں جائے گی، تم دنیا کی زندگی میں اپنی اچھی چیزیں لے گئے۔ (مالک)