hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 8864

.

كنز العمال

8864
Kanz al-Ummal
8864- عن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يأتي الرجل بالرجل يوم القيامة، فيقول يا رب هذا ظلمني، فخذ لي ظلامتي، فيمثل الله له فوق رأسه قصرا، فيه من خير الآخرة، ثم يقال له: ارفع رأسك فيرى فيه ما لم تر عيناه، فيقول: يا رب لمن هذا؛ فيقول: إعلم هذا لمن عفا عن أخيه، فيقول: يا رب قد عفوت عنه. الديلمي.
٨٨٦٤۔۔۔ حضرت انس (رض) سے روایت ہے فرماتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قیامت کے روز ایک شخص ، ایک شخص کو لائے گا، عرض کرے گا : ربا ! اس نے مجھ پر ظلم کیا ہے سو آپ میری مظلومیت کا بدلہ لیں، اللہ تعالیٰ اس کے سر پر ایک محل لاکھڑا کریں گے، جس میں آخرت کی بھلائی ہوگی، پھر اس سے کہا جائے گا اپنا سراٹھاؤ، وہ اس میں ایسی چیزیں دیکھے گا جو اس کی آنکھوں نے نہیں دیکھی ہوں گی، عرض کرے گا : میرے رب یہ کس کے لیے ہے ؟ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : جان لو ! یہ اس لیے ہے کہ جو اپنے بھائی کو معاف کردے، عرض کرے گا، میرے رب ! میں نے اسے معاف کردیا۔ (الدیلمی)