hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 8937

.

كنز العمال

8937
Kanz al-Ummal
8937- "عن الشعبي" عن السائب قال: ربما قعد على باب ابن مسعود رجال من قريش، فإذا فاء الفيء، قال عمر: قوموا فما بقي فهو للشيطان، ثم لا يمر على أحد إلا أقامه، قال: ثم بينا هو كذلك، إذ قيل هذا مولى بني الحسحاس يقول الشعر، فدعاه فقال: كيف كنت قلت؟ فقال: ودع سليمى إن تجهزت غاديا ... كفى الشيب والإسلام للمرء ناهيا قال حسبك صدقت صدقت. "خ" في الأدب.
٨٩٣٧۔۔۔ امام شعبی (رح) سے روایت ہے وہ سائب سے روایت کرتے ہیں فرماتے ہیں : بسا اوقات حضرت عبداللہ بن مسعود کے دروازے پر قریش کے کچھ مرد بیٹھ جاتے، جب مال فئی (بغیر جنگ) کے مفتوح قوم سے حاصل ہونے والا مال آتا تو حضرت عمر (رض) فرماتے : اٹھو (اور اپنا حصہ لو) اس لیے کہ جو بچ گیا وہ شیطان کے لیے ہے، پھر جس کے پاس سے گزرتے اسے اٹھالیتے ، فرماتے ہیں، آپ اسی کام میں مشغول تھے کہ کسی نے کہا : یہ بنی الحسح اس کا غلام ہے جو شعر کہتا ہے : آپے اسے بلاکر کہا : تم نے کیا اشعار کہے ہیں تو اس نے کہا :
سلیمی کو چھوڑ دے اگرچہ توکل کے لیے تیار ہو، بڑھاپا اور اسلام آدمی کو روکنے والا کافی ہے۔ تو حضرت عمر (رض) نے کہا : بس بس ، تو نے سچ کہا۔ (بخاری الادب)