HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

11530

11530- عن علي قال: اجتمعت أنا وفاطمة والعباس وزيد بن حارثة عند رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال العباس: يا رسول الله كبر سني ورق عظمي: وكثرت مؤنتي فإن رأيت يا رسول الله أن تأمر لي بكذا وسقا من طعام، فافعل، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: قد فعلت، فقالت فاطمة: يا رسول الله: إن رأيت أن تأمر لي كما أمرت لعمك فافعل، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: نفعل ذلك، ثم قال زيد بن حارثة: يا رسول الله كنت أعطيتني أرضا كانت معيشتي منها، ثم قبضتها فإن أردت أن تردها علي فافعل، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: نفعل ذلك،فقلت: أنا يا رسول الله إن أردت أن توليني هذا الحق الذي جعله الله لنا في كتابه من الخمس فاقسمه في حياتك؟ كي لا ينازعنيه أحد بعدك، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: نفعل ذلك، فولانيه فقسمته في حياته، ثم ولانيه أبو بكر، فقسمته في حياته، ثم ولانيه عمر فقسمته في حياته. "ش حم د ع عق ق ص م".
11526 ۔۔۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ فاطمہ ، عباس اور زید بن حارثہ (رض) جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت اقدس میں بیٹھے تھے تو حضرت عباس (رض) نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! میری عمر بڑھ گئی، ہڈیاں نرم ہوگئیں اور تکلیف بڑھ گئی سو اگر آپ مناسب سمجھیں تو میرے لیے اتنے وسق کھانے (بطور وظیفہ) کا حکم دے دیجئے، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں نے حکم دے دیا ، پھر حضرت فاطمہ (رض) نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! اگر مناسب سمجھیں تو میرے لیے بھی ویسا ہی حکم فرمایئے جیسا اپنے چچا حضرت عباس (رض) کے لیے جاری فرمایا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں یہ حکم جاری کردوں گا، پھر حضرت زید بن حارثہ (رض) نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! آپ نے مجھے زمین مرحمت فرمائی تھی، میرا گزراوقات اسی سے تھا پھر آپ نے وہ زمین مجھ سے واپس لے لی سو اب اگر مناسب سمجھیں تو واپس کردیں ، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ایسا ہی ہوگا، پھر میں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! اگر آپ چاہیں تو اس حق پر مجھے مقرر فرمادیئے تو اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں ہمارے لیے مقرر فرمایا ہے یعنی خمس ، تو میں اس کو آنجناب کی حیات مبارکہ ہی میں تقسیم کردوں گا تاکہ آپ کے بعد کوئی مجھ سے اس معاملے میں جھگڑا نہ کرے، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ہم ایسا کردیں گے چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اس پر مقرر فرمادیا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ کی حیات مبارکہ ہی میں اس کو تقسیم کردیا ، پھر حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے مجھے مقرر فرمایا اور میں نے اسے ان کی حیات مبارکہ ہی میں تقسیم کردیا، پھر مجھے حضرت عمر (رض) نے اس پر مقرر فرمایا اور میں نے ان کی حیات مبارکہ میں ہی اسے تقسیم کردیا “۔ (ابن ابی شیبہ، مسند احمد، ابوداؤد، ابویعلی ، الضعفاء، للعقیلی متفق علیہ، سعید بن منصور اور مسلم)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔