HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

1503

1503 - عن أم عطية قالت "لما قدم النبي صلى الله عليه وسلم جمع نساء الأنصار في بيت ثم بعث إلينا عمر فقام فسلم فرددنا السلام فقال: إني رسول رسول الله إليكم قلنا: مرحبا برسول الله وبرسول رسول الله فقال: أتبايعنني على أن لا تزنين ولا تسرقن ولا تقتلن أولادكن ولا تأتين ببهتان تفترينه بين أيديكن وأرجلكن ولا تعصين في معروف قلنا نعم فمددنا أيدينا من داخل البيت ومد يده من خارجه وأمرنا أن نخرج الحيض والعواتق في العيدين ونهانا عن اتباع الجنائز ولا جمعة علينا فقيل فما المعروف الذي نهين عنه قال النياحة". (ابن سعد وعبد بن حميد والكجي في سننه ع طب وابن مردويه ق ص) .
١٥٠٣۔۔ ام عطیہ (رض) سے مروی ہے فرماتی ہیں کہ جب نبی کریم تشریف لائے تو آپ نے انصار کی خواتین کو ایک گھر میں جمع کیا اور پھر حضرت عمر کو ہمارے پاس بھیجا، حضرت عمر آکرکھڑے ہوئے اور فرمانے لگے میں تمہارے پاس تمہارے رسول کا رسول یعنی قاصد بن کر آیاہوں ۔ پھر فرمایا کیا تم ان باتوں پر میری بیعت کرتی ہو۔۔ کہ بدکاری نہ کرو گی ؟ چوری نہ کروگی ؟ اپنی اولاد کو قتل نہ کرو گی ؟ اور اپنے ہاتھوں پیروں سے کوئی جھوٹ گھڑ کر نہ لاؤ گی ؟ اور کسی نیکی کے کام میں نافرمانی نہ کرو گی ؟ ہم سب عورتوں نے کہا بالکل پھر ہم نے اپنے ہاتھ کمرے میں پھیلادیے اور حضرت عمر (رض) نے کمرے سے باہراپناہاتھ دراز کرلیا۔ اور اس کے علاوہ ہم کو یہ حکم بھی دیا کہ ہم حائضہ اور قریب البلوغ عورتوں کو بھی نماز عیدین میں شریک کیا کریں۔ اور جنازوں کے پیچھے جانے سے ہم کو ممانعت فرمائی۔ اور فرمایا کہ ہم پر نماز جمعہ فرض نہیں ہے کسی عورت نے کہا کہ وہ نیکی کی بات کون سی ہے، جس کی مخالفت نہ کرنے کا ہم سے عہد لیا گیا فرمایا یہ کہ تم مرنے والوں پر نوحہ بازی نہ کرو۔ ابن سعد، عبد بن حمید، الکجی فی سننہ، المسند لابی یعلی، الکبیر للطبرانی، ابن مردویہ ، بخاری و مسلم، السنن لسعید۔
اپنے ہاتھوں پیروں سے کوئی کھوٹ گھڑکرنہ لاؤ گی۔ یہ محاورہ ہے جس کا مطلب ہے کسی سے بدکاری کے نتیجہ میں اولاد پیدا ہوئی اور اس کو شوہر کے سرتھونپ دیا کہ یہ تمہارے تعلق سے ہے۔ پھر ہم نے اپنے ہاتھ کمرے میں پھیلادیے اور حضرت عمر نے کمرے سے باہر اپنا ہاتھ دراز کرلیا۔ اس کا مطلب ہے کہ حضرت عمر کمرے سے باہر تھے اور عورتیں اندر تھیں۔ حضرت عمر نے ان عورتوں کے ہاتھوں کو دیکھایاچھوا اور نہ ہی عورتوں نے حضرت عمر کے ہاتھ کو دیکھا یاچھوا۔ بلکہ جانبین سے ہاتھ پھیلا کر محض بیعت کی شکل اختیار کرلی تھی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔