HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

18789

18789- عن جابر بن عبد الله أن كعب الأحبار قدم زمن عمر ابن الخطاب فقال ونحن جلوس عنده: يا أمير المؤمنين ما كان آخر ما تكلم به النبي صلى الله عليه وسلم؟ فقال عمر: سل عليا، فقال: أين هو؟ قال: هو ذا فسأله، فقال علي: أسندته إلى صدري فوضع رأسه على منكبي وقال: الصلاة الصلاة، فقال كعب: كذلك عهد الأنبياء وبه أمروا وعليه يبعثون، قال: فمن غسله يا أمير المؤمنين؟ قال: سل عليا فسأله، فقال: كنت أغسله وكان عباس جالسا وكان أسامة وشقران يختلفان إلي بالماء. "ابن سعد، وسنده ضعيف".
18789 ۔۔۔ جابر بن عبداللہ سے مروی ہے کہ حضرت کعب احبار (رح) سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کے زمانہ میں (مدینہ) تشریف لائے ۔ ہم لوگ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کے پاس ہی بیٹھے تھے ۔ کعب (رح) نے عرض کیا : یا امیر المؤمنین ! حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آخری کلام کیا کیا تھا ؟ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے فرمایا : علی سے سوال کرو ۔ پوچھا : علی کہاں ہیں ؟ فرمایا : وہ ادھر رہے ان سے سوال کرو۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنے سینے کے ساتھ ٹیک لگایا آپ نے اپنا سر میرے کندھے پر رکھ دیا اور فرمایا : ” الصلوۃ ! الصلوۃ !: (نماز کی پابندی کرو ، نماز کی پابندی کرو) حضرت کعب (رح) نے فرمایا : یہی انبیاء کا عہد رہا ہے ، اسی کا ان کا حکم دیا گیا ہے اور اسی پر ان کو اٹھایا جائے گا ۔ حضرت کعب احبار (رح) نے پوچھا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو غسل کس نے دیا ہے ؟ یا امیر المؤمنین ! فرمایا علی سے سوال کرو ۔ انھوں نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) سے پوچھا تو آپ (رض) نے فرمایا : میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو غسل دے رہا تھا ۔ عباس (رض) بیٹھے تھے ۔ اسامہ اور شقران میرے پاس پانی لے کر آ جا رہے تھے ۔ (رواہ ابن سعد) کلام : ۔۔۔ اس روایت کی سند ضعیف ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔