HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

1914

1914 – "اذكروا الله عباد الله، فإن العبد إذا قال: سبحان الله وبحمده كتبت له بها عشر ومن عشر إلى مائة ومن مائة إلى ألف ومن زاد زاده الله، ومن استغفر الله غفر الله له". (ابن شاهين عن ابن عمر) ورواه (خط) وزاد، ومن حالت شفاعته دون حد من حدود الله فقد ضاد الله في ملكه ومن أعان على خصومة بغير علم فقد باء بسخط من الله، ومن قذف مؤمنا أو مؤمنة حبسه الله في ردغة الخبال حتى يأتي بالمخرج ومن مات وعليه دين اقتص من حسناته ليس ثم درهم ولا دينار. (خط عن ابن عمر) .
١٩١٤۔۔ اے بندگان خدا۔ ذکرالٰہی کرتے رہو۔ کیونکہ بندہ جب سبحان اللہ وبحمدہ کہتا ہے تو اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور دس بار پڑھنے سے سو نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور سو بار پڑھنے سے ہزار نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور جو زیادہ کرتا ہے اللہ اس کا اجر بھی زیادہ کرتا ہے اور جو اللہ سے مغفرت کا طلب گار ہوتا ہے اللہ اس کی مغفرت فرما دیتے ہیں۔ ابن شاھین، بروایت ابن عمر (رض)۔
رواۃ الخطیب اور اس میں یہ اضافہ مذکور ہے جس کی سفارش حدود اللہ نافذ کرنے میں حائل ہوتی وہ اللہ کی سلطنت میں اللہ سے ضد اور دشمنی کرتا ہے۔ اور جس نے بغیر علم کے کسی خصومت و جھگڑے میں حمایت ومدد کی اس نے اللہ کی ناراضگی مول لے لی۔ اور جس نے کسی مومن مرد یا عورت کو تہمت زنی کی اللہ اس کو ردغۃ الخبال جہنمیوں کے خون وپیب سے بھری ہوئی جہنم کی وادی میں قید فرمائیں گے، حتی کہ وہ اس کا سبب وعذر لائے اور جو اپنے اوپرقرض لے کر مرا، اس کی نیکیوں میں سے اس کا بدلہ دیا جائے گا کیونکہ وہاں دراہم و دینار نہ ہوں گے۔ التاریخ للخطیب ، بروایت ابن عمر (رض)۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔