HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

19628

19628- إنها لا تتم صلاة أحدكم حتى يسبغ الوضوء كما أمره الله فيغسل وجهه ويديه إلى المرفقين ويمسح رأسه ورجليه إلى الكعبين ثم يكبر الله ويحمده ويمجده ويقرأ ما تيسر من القرآن مما علمه الله وأذن له فيه، ثم يكبر فيركع فيضع كفيه على ركبتيه حتى تطمئن مفاصله وتسترخي، فيرفع ثم يقول: سمع الله لمن حمده، فيستوي قائما حتى يأخذ كل عظم مأخذه ويقيم صلبه، ثم يكبر فيسجد فيمكن جبهته من الأرض حتى تطمئن مفاصله وتسترخي، ثم يكبر فيرفع رأسه فيستوي قاعدا على مقعدته ويقيم صلبه، ثم يكبر فيسجد حتى يمكن وجهه ويسترخي، لا تتم صلاة أحدكم حتى يفعل ذلك. "د ن هـ ك عن رفاعة بن رافع".
19628 ۔۔۔ کسی کی نماز پوری نہیں ہوتی جب تک وضو پورا نہ کرے ، جیسے کہ اللہ نے حکم دیا ہے : وضو میں اپنے چہرے کو اور ہاتھوں کو کہنیوں تک تک دھوئے ، سر کا مسح کرے اور پیروں کو ٹخنوں تک دھوئے ، پھر تکبیر کہے ، اللہ کی حمد وثناء کرے ، پھر جو آسانی کے ساتھ ہو سکے قرآن پڑھے جو اللہ نے اس کو سکھایا ہے۔ اور جس کی اللہ نے اجازت دی ہے۔ پھر تکبیر کہے اور رکوع کرے اور اپنی ہتھیلیوں کو اپنے گھٹنے پر رکھے ، حتی کہ اس کے جوڑ مطمئن ہوجائیں اور اعضاء پر سکون ہوجائیں ۔ پھر سر اٹھا کر ” سمع اللہ لمن حمدہ “ کہے اور سیدھا کھڑا ہوجائے ۔ حتی کہ ہر ہڈی اپنی جگہ بیٹھ جائے اور کمر سیدھی ہوجائے ۔ پھر تکبیر کہے اور سجدہ کرے اور اپنی پیشانی کو زمین پر سکون کے ساتھ ٹیک دے حتی کہ جوڑ پر سکون ہوجائیں ، پھر تکبیر کہہ کر سر اٹھائے اور سیدھا ہو کر زمین پر بیٹھ جائے اور اپنی کمر سیدھی کرے پھر تکبیر کہہ کر سجدے میں جائے حتی کہ سجدہ میں پیشانی سکون کے ساتھ رکھے پس کسی کی نماز پوری نہیں ہوسکتی جب تک کہ اس طرح نہ کرے ۔ (ابوداؤد ، نسائی ، ابن ماجۃ ، مستدرک الحاکم عن رفاعۃ بن رافع)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔