HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

22817

22817- عن أبي بن كعب قال: "إن رسول الله صلى الله عليه وسلم صلى بنا صلاة الفجر، فلما سلم أقبل على القوم بوجهه فقال: أشاهد فلان أشاهد فلان؟ حتى دعا بثلاثة كلهم في منازلهم لم يحضروا الصلاة فقال: إن أثقل الصلاة على المنافقين صلاة الفجر والعشاء، ولو يعلمون ما فيهما لأتوهما ولو حبوا، واعلم أن صلاتك مع رجل أفضل من صلاتك وحدك، وإن صلاتك مع رجلين أفضل من صلاتك مع رجل، وما أكثرتم فهو أحب إلى الله ألا وإن الصف المقدم على مثل صف الملائكة، ولو تعلمون فضيلته لابتدرتموه، ألا وإن صلاة الجماعة تفضل على صلاة الرجل وحده أربعا وعشرين أو خمسا وعشرين". "الروياني كر ص".
22817 ۔۔۔ حضرت ابی بن کعب (رض) کی روایت ہے ایک حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی جب سلام پھیرا تو لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا : کیا فلاں اور فلاں شخص حاضر ہیں ؟ حتی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین آدمیوں کا نام لیا اور وہ تینوں اپنے اپنے گھروں پر تھے اور نماز میں حاضر نہیں ہوئے تھے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بلاشبہ فجر اور عشاء کی نمازیں منافقین پر بہت گراں گزرتی ہیں کاش اگر انھیں معلوم ہوتا کہ ان نمازوں کی کتنی زیادہ فضیلت ہے تو ان نمازوں میں ضرور ہوتے گو کہ انھیں گھٹنوں کے بل کیوں نہ چل کر آنا پڑتا ، جان لو ! تمہاری ایک آدمی کے ساتھ (باجماعت) نماز تمہارے تنہا نماز پڑھنے سے بدرجہا افضل ہے ؟ اور دو آدمیوں کے ساتھ نماز ایک آدمی کے ساتھ نماز پڑھنے سے افضل ہے تم جتنے زیادہ ہو گے اتنے ہی زیادہ تم اللہ تبارک وتعالیٰ کو محبوب ہوں گے بلاشبہ پہلی صف فرشتوں کی صف کی مانند ہوتی ہے۔ کاش اگر تمہیں پہلی صف کی فضیلت معلوم ہوتی تم ایک دوسرے پر سبقت لے جاتے اور جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا تنہا نماز پڑھنے سے چوبیس (24) یا پچیس (25) گناہ زیادہ افضل ہے۔ (رواہ الرویانی وابن عساکر و سعید بن المنصور)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔