HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

23141

23141- (أيضا) كان رسول الله صلى الله عليه وسلم قد هم بالبوق وأمر بناقوس فنحت فأري عبد الله بن زيد في المنام، قال: "رأيت رجلا عليه ثوبان أخضران يحمل في يده ناقوسا فقلت: يا عبد الله أتبيع هذا الناقوس؟ " قال: "وما تصنع به؟ قلت: ننادي للصلاة،" قال: "أفلا أدلك على ما هو خير من ذلك؟ فقلت: بلى،" قال تقول: "الله أكبر الله أكبر أشهد أن لا إله إلا الله أشهد أن لا إله إلا الله، أشهد أن محمدا رسول الله أشهد أن محمدا رسول الله، حي على الصلاة حي على الصلاة، حي على الفلاح حي على الفلاح، الله أكبر الله أكبر، لا إله إلا الله، ثم مشى هنيهة" ثم قال تقول: "الله أكبر الله أكبر، أشهد أن لا إله إلا الله أشهد أن لا إله إلا الله، أشهد أن محمدا رسول الله أشهد أن محمدا رسول الله، حي على الصلاة حي على الصلاة، حي على الفلاح حي على الفلاح، قد قامت الصلاة قد قامت الصلاة، الله أكبر الله أكبر لا إله إلا الله، فلما استيقظت أتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فأخبرته، فقال: إن أخاكم قد رأى رؤيا فاخرج مع بلال إلى المسجد فألقها عليه وليناد بها بلال، فسمع عمر بن الخطاب فخرج فأتى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: والذي بعثك بالحق لقد رأيت مثل الذي رأى". (أبو الشيخ في الأذان) .
23141 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن زید (رض) ہی کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (نماز کے اعلان کے لیے ) نرسنگھا کا ارادہ کیا اور پھر ناقوس بجانے کا حکم دیا : چنانچہ ناقوس بنایا گیا اسی دوران میں نے خواب دیکھا کہ ایک آدمی ہے اور اس پر دو سبز رنگ کے کپڑے ہیں اس نے ہاتھ میں ناقوس اٹھایا ہوا ہے ، میں نے کہا : اے اللہ کے بندے ! کیا یہ ناقوس تو بیچتا ہے ؟ اس نے کہا تم اسے کیا کرو گے ؟ میں نے کہا : اس کے ذریعے ہم نماز کے لیے اعلان کریں گے ، کہا : کیا میں اس سے بہتر چیز تمہیں نہ بتادوں ؟ میں نے کہا : ضرور بتاؤ وہ آدمی بولا : تم یہ کلمات کہو ۔ للہ اکبر اللہ اکبر ، اشھد ان الا الہ الا اللہ اشھد ان الا الہ الا اللہ اشھد ان محمد رسول اللہ اشھد ان محمد رسول اللہ ، حی علی الصلاۃ ، حی الصلاۃ حی علی الفلاح حی علی الفلاح اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ “۔ پھر وہ آدمی پر سکون چل پڑا اور جاتے جاتے پھر بولا : تم یہ کلمات بھی کہو۔ للہ اکبر اللہ اکبر ، اشھد ان الا الہ الا اللہ اشھد ان الا الہ الا اللہ اشھد ان محمد رسول اللہ اشھد ان محمد رسول اللہ ، حی علی الصلاۃ ، حی الصلاۃ حی علی الفلاح حی علی الفلاح اللہ قد قامت الصلوۃ قد قامت الصلوۃ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ “۔ میں بیدار ہوتے ہی رسول کریم کی خدمت میں حاضر ہوا اور سارا واقعہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کہہ سنایا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کو مخاطب کرکے فرمایا : تمہارے بھائی نے خواب دیکھا ہے (پھر مجھے حکم دیا کہ) تم بلال کے ساتھ مسجد میں جاؤ اور اسے یہ کلمات بتاتے رہو تاکہ ان کلمات کے ساتھ وہ صدا بلند کرے ، سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے سنا تو وہ بھی رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا قسم اس ذات کی جس نے آپ ک برحق مبعوث کیا ہے ہے ! میں نے بھی اسی طرح کا خواب دیکھا ہے (رواہ ابو الشیخ فی الاذان)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔