HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

23511

23511- عن جابر بن عبد الله قال: "كسفت الشمس على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم في يوم شديد الحر فصلى رسول الله صلى الله عليه وسلم بأصحابه فأطال القيام حتى جعلوا يخرون، ثم ركع فأطال، ثم رفع فأطال، ثم ركع فأطال، ثم رفع فأطال، ثم سجد سجدتين، ثم قام فصنع نحوا من ذلك فكانت أربع ركعات وأربع سجدات" ثم قال: "إنه عرض علي كل شيء توعدونه فعرضت علي الجنة حتى تناولت منها قطفا لأخذته أو قال: "تناولت منها قطفا فقصرت يدي عنه، وعرضت علي النار فرأيت فيها امرأة من بني إسرائيل تعذب في هرة لها ربطتها فلم تطعمها ولم تدعها تأكل من خشاش الأرض، ورأيت أبا ثمامة عمرو بن مالك يجر قصبه في النار، وإنهم كانوا يقولون: إن الشمس والقمر لا ينخسفان إلا لموت عظيم، وإنهما آيتان من آيات الله يريكموهما فإذا كسفت فصلوا حتى تنجلي". (ابن جرير) .
23511 ۔۔۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں سورج گرہن ہوا اس دن شدید گرمی تھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کو نماز پڑھائی نماز میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے طویل قیام کیا حتی کہ بعض صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین گرنے لگے پھر طویل رکوع کیا ۔ رکوع سے سر اٹھایا اور طویل قیام کیا پھر طویل رکوع کیا پھر سر اٹھایا اور طویل قیام کیا پھر دو سجدے کیے پھر اٹھے اور طرح کیا یوں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چار رکوع اور چار سجدے کیے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھ ہر ہر وہ چیز پیش کی گئی جس سے تمہیں ڈرایا جاتا ہے چنانچہ جنت مجھ پر پیش کی گئی حتی کہ میں اگر میووں کے خوشے پکڑنا چاہتا تو پکڑسکتا تھا ۔ یا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ : میں نے خوشہ پکڑنا چاہا لیکن میرا ہاتھ اسے نہ پکڑ سکا ۔ مجھے جہنم بھی دکھائی گئی میں نے اس میں بنی اسرائیل کی ایک عورت دیکھی جسے ایک بلی کی وجہ سے عذاب دیا جارہا تھا جس کو اس نے باندھ دیا اور اسے کھانا نہ دیا اور نہ ہی اسے چھوڑا تاکہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھا سکتی ، میں نے ابو ثمامہ عمروبن مالک بھی جہنم کے ایک کنویں میں دیکھا اسے کھینچا جا رہا تھا مشرکین کہا کرتے تھے سورج اور چاند کسی بڑے آدمی کی موت کی وجہ سے گرہن ہوتے ہیں حالانکہ فی الواقع یہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں جب بھی اللہ تبارک وتعالیٰ تمہیں گرہن دکھائے نماز میں لگ جاؤ تاوقتیکہ سورج یا چاند چھٹ جائے ۔ (رواہ ابن جریر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔