HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

23510

23510- عن جابر بن عبد الله قال: "انكسفت الشمس على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم مات إبراهيم فقام النبي صلى الله عليه وسلم فصلى ست ركعات وأربع سجدات، فاقترأ فأطال القراءة، ثم ركع نحوا مما قام، ثم رفع رأسه فاقترأ قراءة هي دون القراءة الأولى، ثم ركع نحوا مما قام، ثم رفع رأسه فقرأ قراءة دون الثانية، ثم ركع نحوا مما قام، ثم رفع رأسه فانحدر بالسجود فسجد سجدتين، ثم قام فركع ثلاث ركعات كل ركعة دون التي قبلها، ثم انحدر بالسجود وقد كان تأخر في صلاته، فتأخرت الصفوف خلفه حتى انتهى إلى النساء، ثم تقدم حتى كان في مقامه فقضى الصلاة حين قضاها وقد أضاءت الشمس فقال: يا أيها الناس إن الشمس والقمر آيتان من آيات الله، وإنهما لا ينكسفان لموت بشر، فإذا رأيتم من ذلك شيئا فصلوا حتى تنجلي،" ثم قال: "ما من شيء توعدونه إلا وقد رأيته في صلاتي هذه ". (ابن جرير) .
23510 ۔۔۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) کی روایت ہے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں جس دن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فرزند ابراہیم (رض) فوت ہوئے اس دن سورج گرہن ہوا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے اور نماز پڑھی جس میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چھ رکوع اور چار سجدے کیے نماز میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لمبی قرات کی پھر قیام کے بقدر رکوع کیا رکوع سے اوپر اٹھے اور پھر قرات کی جو پہلی قرات سے قدرے کم تھی پھر قیام کے بقدر رکوع کیا پھر رکوع سے اوپر اٹھے اور قرات کی جو دوسری قرات سے سے قدرے کم تھی پھر قیام کے بقدر رکوع کیا پھر رکوع سے اٹھے اور سجدے کے لیے جھک گئے اور دو سجدے کیے پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھے اور تین رکوع کیے ہر رکوع پہلے والے رکوع سے قدرے کم تھا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں پیچھے ہوتے رہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھیے صفوں میں کھڑے لوگ بھی پیچھے ہٹتے رہے حتی کہ صفوں میں کھڑے لوگ عورتوں کی صفوں تک پہنچ گئے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آگے بڑھتے گئے حتی کہ اپنی جگہ پر پہنچ گئے یوں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز مکمل کی اتنے میں سورج بھی تاریکیوں سے چھٹ کر روشن ہوچکا تھا ، اس کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے لوگو ! بلاشبہ اور چاند اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں اور یہ کسی انسان کی موت کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے لہٰذا جب بھی تم سورج یا چاند گرہن دیکھو تو نماز میں مصروف ہو جاؤ حتی کہ سورج یا چاند پھر سے روشن ہوجائے پھر فرمایا کہ جس چیز سے بھی تمہیں ڈرایا گیا ہے (مثلا دوزخ اور عذاب قبر وغیرہ) وہ مجھے اس نماز میں دکھائی گئی ہے۔ (رواہ ابن جریر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔