HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

2979

2979- "إذا كان يوم القيامة دعي بالأنبياء وأممها4 ثم يدعى بعيسى فيذكره الله نعمته عليه فيقر بها فيقول: {يَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ اذْكُرْ نِعْمَتِي عَلَيْكَ وَعَلَى وَالِدَتِكَ إِذْ أَيَّدْتُكَ بِرُوحِ الْقُدُسِ} الآية، ثم يقول: {أَأَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَأُمِّيَ إِلَهَيْنِ مِنْ دُونِ اللَّهِ} ، فينكر أن يكون قال ذلك، فيؤتى بالنصارى فيسألون فيقولون: نعم هوأمرنا بذلك فيطول شعر عيسى حتى يأخذ كل ملك من الملائكة بشعرة من شعر رأسه وجسده فيحاسبهم1 بين يدي الله عز وجل ألف عام حتى ترفع عليهم الحجة ويرفع لهم الصليب وينطلق بهم إلى النار". "كر –2عن أبي بردة بن أبي موسى عن أبيه".
2979: جب قیامت کا دن ہوگا انبیاء اور ان کی امتوں کو بلایا جائے گا۔ پھر حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو بلایا جائے گا اللہ پاک ان کو اپنی نعمتیں یاد دلائیں گے۔ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) ان کا اقرار فرمائیں گے۔ اللہ پاک فرمائیں گے۔
یعیسی ابن مریم اذکر نعمتی علیک وعلی والدتک اذ ایدتک بروح القدس۔
جب خدا (عیسیٰ سے) فرمائے گا : اے عیسیٰ بن مریم ! میرے ان احسانوں کو یاد کر جو میں نے تم پر اور تمہاری والدہ پر کیے جب میں نے روح القدس (جبرئیل) سے تمہاری مدد کی۔
پھر اللہ تعالیٰ فرمائیں گے :
ءانت قلت للناس اتخذونی وامی الھین من دون اللہ۔
کیا تم نے لوگوں کو کہا تھا کہ خدا کو چھوڑ کر مجھے اور میری والدہ کو معبود بنا لو ؟
حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) اس کا انکار فرمائیں گے کہ میں نے ہرگز ایسا نہیں کہا تھا۔ پھر نصاری کو بلایا جائے گا اور ان سے سوال کیا جائے گا وہ کہیں گے : جی ہاں انہی نے ہم کو حکم دیا تھا۔ (اس بات کو سن کر غم و غصہ کی وجہ سے) حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے بال (کھڑے ہو کر) اس قدر لمبے ہوجائیں گے کہ آپ کے سر اور بدن کے ایک ایک بال کو ایک فرشتہ تھامے گا پھر اللہ تعالیٰ کے روبرو ہزار سال تک ان کا حساب کتاب ہوگا حتی کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی حجت نصاری پر غالب آجائے گی۔ پھر نصاری کے لیے (ایک صلیب بلند کی جائے گی جس کے پیچھے چل کر وہ جہنم میں داخل ہوجائیں گے۔ (ابن عساکر بروایت ابی بردہ بن ابی موسیٰ عن ابی موسیٰ اشعری (رض))

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔