HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

3000

3000- "خيار أمتي فيما أنبأني الملأ الأعلى قوم يضحكون جهرا في سعة رحمة ربهم، ويبكون سرا من خوف عذاب ربهم، يذكرون ربهم بالغداة والعشي في البيوت الطيبة المساجد، ويدعونه بألسنتهم رغبا ورهبا ويسألونه بأيديهم خفضا ورفعا ويقبلون بقلوبهم عودا4 ومؤنتهم على الناس خفيفة، وعلى أنفسهم ثقيلة، يدبون في الأرض حفاة على أقدامهم كدبيب النمل5 بلا مرج ولا بذخ، يمشون بالسكينة، ويتقربون بالوسيلة، يقرأون القرآن، ويقربون القربان، ويلبسون الخلقان، عليهم من الله شهود حاضرة، وعين حافظة،يتوسمون العباد، ويتفكرون في البلاد، أرواحهم في الدنيا، وقلوبهم في الآخرة، ليس لهم هم إلا أمامهم، أعدوا الجهاز لقبورهم، والجواز لسبيلهم، والاستعداد لمقامهم، ثم تلا {ذَلِكَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِي وَخَافَ وَعِيدِ} . "حل ك وتعقب وابن النجار عن عياض بن سليمان1" وكانت له صحبة قال الذهبي هذا حديث عجيب منكر وعياض لا يدري من هو قال ابن النجار ذكره أبو موسى المديني في الصحابة.
3000: میری امت کے بہترین لوگ جیسا کہ مجھے ملاء اعلی (فرشتوں کی جماعت) نے خبر دی وہ لوگیں۔ جو اپنے پروردگار کی رحمت کی فراختی اور خشادگی پر کھلے بندوں ہنستے اور خوش ہوتے ہیں۔ جبکہ اس کے عذاب کے ڈر سے چھپ چھپ کر روتے ہیں۔ پاکیزہ گھروں یعنی مساجد میں صبح و شام اللہ کا ذکر کر رتے ہیں۔ شوق اور ڈر میں اپنی زبانوں کے ساتھ اس کو پکارتے ہیں۔ ہاتھ اٹھا اٹھا کر اس سے مانگتے ہیں دلوں کے ساتھ خدا کے حضور بار بار متوجہ ہوتے ہیں۔ ان کا بوجھ لوگوں پر ہلکا ہے۔ اپنی جانوں پر زیادہ ہے۔ زمین پر عاجزی کے ساتھ ننگے پاؤں یوں چلتے ہیں جیسے چیونٹی رینگتی ہے نہ اکڑ نہ اتراہٹ۔ اطمینان اور وقار کے ساتھ چلتے ہیں۔ وسیلہ (وطفیل انبیاء و بزرگان دین) کے ذریعے خدا کی بارگاہ میں قرب حاصل کرتے ہیں۔ قرآن کی تلاوت کرتے ہیں۔ خدا کی راہ میں قربانیاں دیتے ہیں۔ موٹا چھوٹا پہنتے ہیں۔ اللہ کی جانب سے ان پر فرشتے حاضر رہتے ہیں۔ نگہبان آنکھ ان کی حفاظت کرتی ہے۔
بندوں کو اندر سے جانتے ہیں۔ زمین اور کائنات میں غور و فکر کرتے ہیں۔ ان کی جانیں دنیا میں جبکہ دل آخرت میں اٹکے ہوتے ہیں۔ ان کو آگے کے سوا کوئی فکر نہیں۔ انھوں نے قبروں کے لیے سامان سفر تیار کرلیا ہے۔ آخرت کے سفر کے لیے پروانہ (ویزا) حاصل کرلیا ہے۔
خدا کے آگے کھڑے ہونے کے لیے مستعد ہوچکے ہیں۔ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی :
ذلک لمن خاف مقامی و خاف وعید۔
یہ انعام اس شخص کے لیے ہے جو میرے آگے کھڑا ہونے سے ڈرا اور میری سزا سے سے ڈرا۔ (حلیۃ الاولیاء، مستدرک الحاکم ابن النجار، بروایت عیاض بن سلیمان)
کلام : امام ذہبی (رح) فرماتے ہیں یہ حدیث منکر اور ناقابل اعتبار ہے۔ اس کا راوی عیاض کا کچھ علم نہیں وہ کون ہے ؟ جبکہ ابن النجار (رح) فرماتے ہیں کہ ابوموسی مدینی نے ان (عیاض راوی) کو صحابہ کرام میں شمار کیا ہے۔ امام حاکم نے اس کو روایت کیا ہے حافظ نے اس پر گرفت فرمائی ہے اور اس کو غلط قرار دیا ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔