HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

30144

30144- عن جابر قال: عطش الناس وهم بالحديبية حتى كادت أن تنقطع أعناقهم من شدة العطش، ففزعوا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم وقالوا: هلكنا يا رسول الله هلكنا، قال: كلا لن تهلكوا وأنا فيكم، ثم أدخل يده في تور كان بين يديه فيه قريب من مد ماء ففرج فيه أصابعه، فوالذي أكرمه بنبوته لرأيت الماء يفور من بين أصابعه كالعيون التي تجري، فقال: حي باسم الله فشربنا وسقينا الركاب، ثم عمدنا إلى المزاد والقرب، فملأناها حتى صدرنا فتبسم رسول الله صلى الله عليه وسلم ثم قال: أشهد أن لا إله إلا الله وأني نبي الله ورسوله لا يقولها عبد بصدق قلبه ولسانه إلا دخل الجنة قيل: كم كنتم يومئذ؟ قال: أربع عشرة مائة، ولو شهد ذلك اليوم أهل منى لوسعهم وكفاهم. "كر".
30144 ۔۔۔ حضرت جابر (رض) روایت کی ہے کہ حدیبیہ میں لوگوں کو شدت پیاس نے سخت تنگ کیا حتی کہ قریب تھا کہ ان کی گردنیں جھڑ جائیں صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے شکایت کی اور عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم ہلاک ہوگئے آپ نے فرمایا : ہرگز نہیں میرے ہوتے ہوئے تم ہلاک نہیں ہو گے پھر آپ نے ڈول میں ہاتھ ڈالا ڈول میں مدبھر پانی تھا اس میں انگلیاں پھیلا دیں قسم اس ذات کی جس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نبوت سے سرفراز کیا ہے میں نے کنویں میں پھوٹ پھوت کر پانی جاتے دیکھا جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی انگلیوں کے بیچ سے نکل رہا تھا آپ نے فرمایا : اللہ کے نام سے زندہ ہوجا پھر ہم نے سیر ہو کر پانی پیا اور اپنی سواریوں کو بھی پلایا اپنی مشکیزے بھی بھر لیے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں دیکھ کر مسکرائے پھر فرمایا : میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ میں اللہ کا نبی اور اس کا رسول ہوں جو شخص بھی صدق دل سے کلمہ شہادت پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا کسی نے جابر (رض) سے پوچھا اس دن تمہاری تعداد کیا تھی ؟ جابر (رض) نے کہا : ہم چودہ سو (1400) تھے اگر یہ لوگ منی جاتے تو ان کے لیے کافی ہوتی ۔ (رواہ ابن عساکر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔