HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

3028

3028- "سبأ" "إذا أراد الله تعالى أن يوحي بأمره تكلم بالوحي، [فإذا تكلم بالوحي –1أخذت السموات رجفة شديدة من خوف الله تعالى، وإذا سمع بذلك أهل السموات صعقوا، وخروا سجدا فيكون أولهم يرفع رأسه جبريل، فيكلمه الله تعالى من وحيه بما أراد فينتهي به جبريل على الملائكة، كلما مر على سماء سماء يسأله2 أهلها ماذا قال ربنا: يا جبريل؟ فيقول جبريل: قال الحق وهو العلي الكبير فيقولون كلهم: مثل ما قال جبريل فينتهي به جبريل، حيث أمر من السماء والأرض". "ابن جرير وابن أبي حاتم وأبو الشيخ في العظمة وابن مردويه ق في الأسماء والصفات طب عن النواس بن سمعان".
3028: سورة سبا۔ جب اللہ تعالیٰ اپنے کسی امر (کام) کو وحی فرمانا چاہتے ہیں تو اس کا کلام کرتے ہیں پس جب پروردگار (وحی کا) کلام فرماتے ہیں تو آسمانوں پر سخت کپکپی طاری ہوجاتی ہے بوجہ اللہ تعالیٰ کے خوف کے۔ اور جب آسمان والے اس کلام کو سنتے ہیں تو بےہوش ہوجاتے ہیں اور پھر (ہوش میں آنے کے بعد) سجدے میں گرجاتے ہیں۔ پھر سب سے پہلے حضرت جبرائیل (علیہ السلام) سر اٹھاتے ہیں۔
تب اللہ تعالیٰ ان کو وحی فرماتے ہیں۔ جبرائیل اس وحی کو لے کر فرشتوں کے پاس آتے ہیں۔ جس جس آسمان پر ان کا گزر ہوتا ہے اس کے اہل جبرائیل (علیہ السلام) سے سوال کرتے ہیں۔ ہمارے رب نے کیا فرمایا ؟ اے جبرائیل ! جبرائیل (علیہ السلام) فرماتے ہیں : اللہ نے حق کہا اور وہ بلند شان والی بڑی ذات ہے۔ چنانچہ تمام فرشتے جبرائیل (علیہ السلام) کی طرح ایک دوسرے سے کلام کرتے ہیں۔ پھر جبرائیل (علیہ السلام) اس حکم کو لے کر آسمان و زمین میں جہاں کا حکم ہوتا ہے لے کر جاتے ہیں۔ (ابن جریر ، ابن ابی حاتم، ابو الشیخ فی العظمۃ ، ابن مردویہ، البیہقی فی الاسماء والصفات، الطبرانی فی الکبیر بروایت نواس بن سمعان۔
فائدہ : فرمان الہی ہے :
یعلم مایلج فی الارض وما یخرج منہا وما ینزل السماء وما یعرج فیھا وھو الرحیم الغفور، سورة سباء : 6
جو کچھ زمین میں داخل ہوتا ہے اور جو کچھ اس میں سے نکلتا ہے اور جو آسمان سے اترتا ہے اور جو اس پر چڑھتا ہے سب اس کو معلوم ہے اور وہ مہربان اور بخشنے والا ہے۔
وما ینزل من السماء۔ اور جو آسمان سے اترتا ہے یعنی کائنات میں تصرف کے حوالہ سے ہر حکم خدا کی طرف سے نازل ہوتا ہے اسی کے متعلق مذکورہ حدیث میں تشریح بیان کی گئی ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔