HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

3029

3029- "كان سليمان نبي الله إذا قام في مصلاه رأى شجرة نابتة بين يديه، فيقول: ما اسمك؟ فتقول كذا، فيقول لأي شيء أنت؟ فتقول لكذا وكذا، فإن كانت لدواء كتبت، وإن كانت لغرس غرست، فبينما هو يصلي يوما إذ رأى شجرة، فقال ما اسمك؟ قالت الخرنوب1 قال لأي شيء أنت؟ قالت لخراب هذا البيت، فقال سليمان: اللهم عم على الجن موتي، حتى تعلم الإنس أن الجن لا تعلم الغيب، فنحتها عصى فتوكأ عليها، فأكلتها الأرضة2 [فسقط –3] فوجدوه [حولا –4] فتبينت الإنس أن الجن لو كانوا يعلمون الغيب ما لبثوا حولا في العذاب، فشكرت الجن الأرضة فكانت تأتيها بالماء، حيث كانت". "ك وابن السني وأبو نعيم في الطب عن ابن عباس".
3029: اللہ کے پیغمبر حضرت سلیمان (علیہ السلام) جب بھی اپنے جائے نماز میں کھڑے ہوتے اپنے آگے ایک نیا درخت اگا دیکھتے۔ آپ اس سے پوچھتے : تیرا نام کیا ہے ؟ وہ عرض کرتا : یہ نام ہے۔ آپ دریافت فرماتے۔ کس چیز کے لیے تم پیدا کیے گئے ہو ؟ درخت کہتا : فلاں فلاں کام کے لیے مجھے پیدا کیا گیا ہے۔
چنانچہ اگر وہ دوا کے لیے استعمال کا ہوتا تو اس کے لیے لکھ لیتے اور اگر اگانے کے لیے ہوتا تو اس کو اگا لیتے۔ یونہی ایک مرتبہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز ادا فرما رہے تھے کہ سامنے ایک نیا درخت دیکھا آپ نے اس کا نام پوچھا تو اس نے خرنوب بتایا۔ آپ نے پوچھا تم کس کام کے لیے پیدا ہوئے ہو ؟ درخت نے عرض کیا : اس گھر کو ویران اور خراب کرنے کے لیے۔ تب حضرت سلیمان (علیہ السلام) نے بارگاہ الہی میں التجاء کی اے اللہ ! میری موت کو جنوں پر مخفی رکھ ! تاکہ انسانوں کو معلوم ہوجائے کہ جن غیب کا علم نہیں جانتے۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس درخت میں سے لاٹھی بنائی اور اس پر ٹیک لگا لی۔ (اور آپ کی روح قبض ہوگئی) پھر دیمک نے آپ کی لاٹھی اندر سے کھوکھلی کردی اور اس میں ایک سال کا عرصہ لگ گیا پھر لاٹھی ٹوٹی اور آپ کا لاشہ زمین پر گرا۔ تب انسانوں کو معلوم ہوا کہ جن اگر غیب کا علم جانتے تو ایک سال تک کام کی مشقت میں مبتلا نہ رہتے۔
چنانچہ جنوں نے دیمک کا شکر ادا کیا۔ پس اسی شکرانہ میں جن اس کے پاس پانی پہنچاتے ہیں جہاں کہیں بھی وہ ہوں۔ (مستدرک الحاکم، ابن السنی، الطب لابی نعیم۔ بروایت ابن عباس (رض))
فائدہ : خرنوب اور خروب کانٹے دار سیب کے درخت کی مانند ایک درخت ہے جس پر سینگوں کی طرح کے بدمزہ پھل لگتے ہیں۔ اس کے پتے ہمیشہ رہتے ہیں۔ جانوروں کے چارے کے لیے بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔ مشرق وسطی میں یہ درخت پایا جاتا ہے۔ کتب تفاسیر میں اس قصے کی تفصیلات ملاحظہ فرمائیں۔
کلام : روایت ضعیف ہے دیکھیے الضعیفۃ 1033

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔