HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

3031

3031- "فاطر" قال الله: {ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ بِإِذْنِ اللَّهِ} فأما الذين سبقوا فأولئك يدخلون الجنة بغير حساب، وأما الذين اقتصدوا فأولئك يحاسبون حسابا يسيرا، وأما الذين ظلموا أنفسهم، فأولئك الذين يحبسون في طول المحشر، وهو الذين تلافاهم الله برحمته، فهم الذين يقولون {الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ إِنَّ رَبَّنَا لَغَفُورٌ شَكُورٌ الَّذِي أَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِنْ فَضْلِهِ لا يَمَسُّنَا فِيهَا نَصَبٌ وَلا يَمَسُّنَا فِيهَا لُغُوبٌ} ."حم عن أبي الدرداء".
3031: سورة فاطر۔ فرمان الہی ہے :
ثم اورثنا الکتب الذین اصطفینا من عبادنا فمنہم ظالم لنفسہ ومنہم مقتصد ومنہم سابق بالخیرات باذن اللہ۔ فاطر : 32
پھر ہم نے ان لوگوں کو کتاب کا وارث ٹھہرایا جن کو اپنے بندوں میں سے برگزیدہ کیا تو کچھ تو ان میں سے اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں اور کچھ میانہ روی اور کچھ خدا کے حکم سے نیکیوں میں آگے نکل جانے والے ہیں۔
(آخری قسم) آگے نکل جانے والے وہ لوگ ہیں جو بغیر حساب کتاب جنت میں داخل ہوں گے۔ اور (درمیانی قسم) میانہ رو وہ لوگ ہیں جن سے آسان حساب کتاب لیا جائے گا۔ اور اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے (پہلی قسم) وہ لوگ ہیں جو محشر میں آخر تک روکے جائیں گے۔ آخر میں پروردگار اپنی رحمت کے ساتھ ان کے گناہوں کو معاف فرمائیں گے۔ پس یہی لوگ ہیں جو کہیں گے :
الحمد للہ الذی اذھب عنا الحزن ان ربنا لغفور شکور الذی احلنا دار المقامۃ من فضلہ لایمسنا فیھا نصب ولا یمسنا فیھا لغوب۔ فاطر : 34 ۔ 35
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہم سے غم دور کردیا۔ بیشک ہمارا پروردگار بخشنے والا (اور) قدر دان ہے۔ جس نے اپنے فضل سے ہم کو ہمیشہ کے رہنے کے گھر میں اتارا یہاں نہ تو ہم کو رنج پہنچے گا اور نہ ہمیں تھکان ہی ہوگی۔ مسند احمد، بروایت ابی الدرداء (رض) ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔