HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

31608

31597 عن أبي سعيد قال : بعث علي إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم بذهبة من اليمن في أديم مقروظ لم تحصل من ترابها ، فقسمها رسول الله صلى الله عليه وسلم بين أربعة : بين زيد الخليل والاقرع بن حابس وعيينة بن حصن وعلقمة بن أبي علاثة أو عامر بن الطفيل ، فوجد في ذلك بعض أصحابه والانصار فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : لا تأمنوني وأنا أمين من في السماء ، يأتيني خبر من في السماء صباحا ومساء ، ثم أتاه رجل غائر العينين مشرف الوجنتين ناتئ الجبهة كث اللحية مشمر الازار محلوق الرأس فقال له : اتق الله يا رسول الله ! فقال : ويحك ! ألست أحق أهل الارض أن أتقي الله ، ثم أدبر ، فقال خالد بن الوليد : ألا أضرب عنقه يا رسول الله ؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : إنه لعله أن يكون يصلي ، فقال خالد : إنه رب مصل يقول بلسان ما ليس في قلبه ، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : إني لم أؤمر أن أنقب عن قلوب الناس ولا أشق بطونهم ، ثم نظر إليه رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو مقف فقال : ها ! إنه سيخرج من ضئضئي هذا قوم يقرأون القرآن لا يجاوز حناجرهم ، يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية. (ابن جرير)
31597 ۔۔۔ ابوسعید سے روایت ہے کہ حضرت علی (رض) نے یمن سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں کچھ سونا بھیجا جو فرظ کے پنے سے دباغت دی ہوئی کھال میں بھر کر جو اس کی مٹی سے حاصل نہیں ہوا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس مال کو چار آدمیوں میں تقسیم فرمادیا زید الخیل اقرع بن حابس عیینہ بن حصن علقمہ بن ابی علاقہ عامر بن طفیل اس پر بعض صحابہ انصار کو تردو ہوا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ کیا تم میرے اوپر اعتماد نہیں کرتے ہو حالانکہ میں اس ذات کا امین ہوں جو آسمان میں ہے آسمان سے میرے پاس خبریں آتی ہیں صبح وشام پھر ان کے پاس ایک شخص آیا جس کی آنکھیں دھنسی ہوئی تھیں رخسار ا بھرے ہوئے تھے پیشانی اونچی تھی ، ڈاڑھی گھنی، تہبند نصف ساق تک سرمنڈا ہوا آکر کہا کہ اللہ سے ذرو اے اللہ کے رسول آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تیرا ناس ہوگیا میں اہل زمین میں اللہ تعالیٰ سے سب سے زیادہ ڈرنے کا حقدار نہیں ہوں پھر واپس لوٹا خالد بن ولید (رض) نے کہا یارسول اللہ اس کی گردن اڑادوں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ شایدوہ نماز پڑھتا ہے خالد (رض) نے کہا کہ بعض نمازی اپنی زبان سے وہ باتیں کرتے ہیں جو ان کے دل میں نہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ مجھے اس بات کا حکم نہیں دیا گیا کہ میں لوگوں کے بارے میں یوں کھود کرید کروں نہ ان کے پیٹ پھاڑنے کا حکم دیا ہے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو جاتے ہوئے دیکھا اور ارشاد فرمایا کہ اس کے قبیلہ سے کچھ لوگ نکلیں گے جو قرآن پڑھیں گے لیکن قرآن ان کے خلق سے نیچے نہیں اترے گا دین سے اس طرح نکلیں گے جیسے تیر کمان سے نکلتا ہے۔ رواہ ابن جریر

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔