HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37057

37047- كنت أخدم النبي صلى الله عليه وسلم فقال يوما: يا ربيعة! ألا تتزوج؟ فقلت والله يا رسول الله لخدمتك أحب إلي! ثم أعاد علي بعد مرة أخرى، فقلت مثل ذلك فقلت: والله لرسول الله صلى الله عليه وسلم أعلم بما يصلحني مني! فلئن قال لي مرة فلأقولن: بلى يا رسول الله،فقال لي: يا ربيعة! ألا تتزوج؟ قلت: بلى يا رسول الله! قال: ايت فلانا - لرجل من الأنصار - فليزوجوك ابنتهم فلانة، فأتيتهم فقلت: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم يأمركم أن تزوجوني، فقالوا: مرحبا برسول رسول الله صلى الله عليه وسلم! لا يذهب رسول رسول الله صلى الله عليه وسلم إلا بحاجته، فزوجوني ولم يسألوني بينة، فأتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم وأنا كئيب، فقال: ما لك يا ربيعة؟ قلت؛ يا رسول الله! أتيت قوما كراما فزوجوني ولم يسألوني بينة وليس عندي ما أصدق1، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اجمعوا له وزن نواة من ذهب، فجمعوا لي وزن نواتين من ذهب فأتيتهم به، فقبلوا وقالوا: كثير طيب، فأتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم وأنا كئيب، فقال: ما لك يا ربيعة! فقلت: يا رسول الله! أتيت قوما كراما فقبلوا وقالوا: كثير طيب، وليس عندي ما أولم فقال: اجمعوا له في ثمن كبش، فجمعوا لي في ثمن كبش، وأرسل رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى أهله فأتى بمكتل فيه شعير فأتيتهم به، فقالوا أما الكبش فاكفوناه أنتم، وأما الشعير فنحن نكفيكموه، ففعلوا ذلك، وأصبحت فدعوت رسول الله صلى الله عليه وسلم وأصحابه. "حم، ك،
٣٧٠٤٧۔۔۔ ربیعہ (رض) کہتے ہیں : میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت کرتا تھا ایک دن آپ نے فرمایا : اے ربیعہ ! کیا تم شادی نہیں کرتے ہو ؟ میں نے عرض کیا : یارسول اللہ صلی اللہ ! مجھے آپ کی خدمت شادی کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔ آپ نے دوبارہ پھر شادی کرنے کا فرمایا : میں نے یہی عذر پیش کیا پھر میں نے سوچا : بخدا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے لیے وہی کچھ جانتے ہیں جو میرے لیے بہت مفید ہے اگر آپ نے ایک بار اور شادی کی پیشکش کی میں قبول کرلوں گا چنانچہ تیسری بار فرمایا : اے ربیعہ ! شادی نہیں کرتے ہو ؟ میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! کیوں نہیں فرمایا : فلاں انصاری کے پاس چلے جاؤں وہ لوگ اپنی بیٹی سے تمہاری شادی کردایں گے میں ان لوگوں کے پاس چلا گیا اور کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمہیں حکم دیا ہے کہ میری شادی کرادو۔ وہ لوگ بولے : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قاصد کو ہم مرحبا کہتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا قاصد اپنے مقصد میں کامیاب ہو کر جائے گا چنانچہ ان لوگوں نے میری شادی کرادی اور مجھ سے گواہوں کا مطالبہ تک بھی نہیں کیا، میں پریشانی کے عالم میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوا فرمایا : اے ربیعہ ! تمہارا کیا ہوا ؟ میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! اچھے اور شریف لوگوں کے پاس گیا ہوں انھوں نے میری شادی کرادی جب کہ مجھ سے گواہوں کا مطالبہ بھی نہیں کیا لیکن میرے پاس مہر میں دینے کے لیے کوئی چیز نہیں ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ (رض) کو حکم دیا کہ ربیعہ کے لیے گٹھلی کے برابر سونا جمع کرو، صحابہ نے میرے لیے دوگٹھلیوں کے برابر سونا جمع کیا میں یہ سونا لے کر سسرال والوں کے ہاں آگیا اور انھیں دے دیا انھوں نے کہا : یہ مہر کثیر ہے اور اچھا و پاکیزہ ہے۔ میں ایکبار پھر پریشانی کی حالت میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے فرمایا : اے ربیعہ تمہارا کیا ہوا ؟ میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! میں اچھے اور شریف لوگوں کے پاس گیا انھیں سونا دیا وہ بولے : کثیر ہے اور اچھا ہے لیکن اب میرے پاس ولیمہ کرنے لے لیے کچھ نہیں ہے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ (رض) سے فرمایا : ربیعہ کے لیے ایک مینڈھے کے پیسے جمع کرو صحابہ (رض) نے مینڈھے کے لیے پیسے جمع کردیئے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے اہل خان کے پاس پیغام بھیجا چنانچہ ایک تھال لایا گیا جس میں جو تھے میں وہ لے کر سسرال کے پاس چلا گیا سسرال والوں نے کہا : مینڈھے کے متعلق ہم تمہاری کفایت کردیں گے چنانچہ دوسرے دن صبح کو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور صحابہ کرام (رض) کی دعوت کی۔ (رواہ احمد بن حنبل والحاکم والطبرانی عن ربیعۃ الاسلمی)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
Kanz al-Ummal: 37057 | undefined - Hadith.one