HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37294

37284- "مسنده" عن عبد الله بن الكدير بن أبي طلاسة بن عبد الجبار بن الحارث بن مالك الحدسي ثم المنادى عن أبيه عن جده أبي طلاسة عن عبد الجبار بن الحارث بن مالك قال: وفدت على رسول الله صلى الله عليه وسلم من أرض سراة فأتيت النبي صلى الله عليه وسلم فحييته بتحية العرب فقلت: أنعم صباحا! فقال: إن الله عز وجل قد حيا محمدا وأمته بغير هذه التحية بالتسليم بعضها على بعض، فقلت: السلام عليك يا رسول الله! فقال لي: وعليك السلام، ثم قال لي: ما اسمك؟ قلت: الجبار بن الحارث، فقال: أنت عبد الجبار بن الحارث فقلت: وأنا عبد الجبار بن الحارث، فأسلمت وبايعت النبي صلى اله عليه وسلم،فلما بايعت قيل له: إن هذا المنادى فارس من فرسان قومه، فحملني رسول الله صلى الله عليه وسلم على فرس، فأقمت عند رسول الله صلى الله عليه وسلم أقاتل معه، ففقد رسول الله صلى الله عليه وسلم صهيل فرسي الذي حملني عليه فقال: مالي لا أسمع صهيل فرس الحدسي؟ فقلت: يا رسول الله - صلى الله عليه وسلم! بلغني أنك تأذيت من صهيله فأخصيته، فنهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن إخصاء الخيل، فقيل لي: لو سألت النبي صلى الله عليه وسلم كتابا كما سأله ابن عمك تميم الداري! فقلت: أعاجلا سأله أم آجلا؟ فقالوا: بل عاجلا سأله، فقلت عن العاجل رغبت ولكن أسأل رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يغيثني غدا بين يدي الله عز وجل."ابن منده، كر وقال: حديث غريب لا أعلم أني كتبته إلا من هذا الوجه".
٣٧٢٨٣۔۔۔” مسند عبدالجبار (رض) “ عبداللہ بن کریر بن ابی طلاسہ بن عبدالجبار بن حارث بن مالک الجدسی ثم المنادی اپنے والد اور داد کے واسطہ سے حضرت عبدالجباربن مالک (رض) کی روایت نقل کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں : میں سرزمین ” سراۃ “ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عربوں کا مروجہ سلام انعم صباحا “ کہا۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے محمد اور اس کیا امت کو اس کے علاوہ اور الفاظ میں ایک دوسرے کو سلام کرنے کا حکم دیا ہے۔ میں نے فوراً کہا : یارسول اللہ ! السلام علیک ! آپ نے مجھے سلام کا جواب دیا اور پھر مجھ سے پوچھا : تمہارا کیا نام ہے ؟ میں نے اسلام عرض کیا : میرا نام جباربن حارث ہے۔ فرمایا : تمہارا نام عبدالجبار بن حارث ہے میں نے عرض کی : جی ہاں میں عبدالجبار بن حارث ہوں ؟ میں نے اسلام قبول کرلیا اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دست اقدس پر بیعت کرلی۔ پھر آپ کو اطلاع کی گئی کہ یہ منادی اپنی قوم کے شہسوراوں میں سے ایک شہسوار ہے چنانچہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے سواری کے لیے ایک گھوڑا عطا کیا میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس قیام کیا اور آپ کی معیت میں لڑتا رہا ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے گھوڑے کے ہنہنانے کی آواز نہ سنی فرمایا : کیا وجہ ہے میں حدسی کے گھوڑے کی ہنہناہٹ نہیں سن رہا ہوں۔ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! مجھے خبر ملی تھی کہ آپ کو ہنہناہٹ سے اذیت ہوتی ہے اس لیے میں نے گھوڑا خصی کردیا ہے۔ چنانچہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھوڑوں کے خصی کرنے سے منع فرمایا مجھے کہا گیا : اگر تم بھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک نوشتہ کا سوال کرو جس طرح تمہارا ے چچازاد بھائی تمیم داری نے کیا تھا۔ میں نے کہا : ابھی سوال کروں یا بعد میں ؟ صحابہ (رض) نے کہا : بلکہ ابھی سوال کرو میں نے کہا : ابھی نہیں کرتا ہوں لیکن میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کروں گا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور کل میری فریاد کریں۔ (رواہ ابن مندہ وابن عساکر وقال حدیث غریب لااعلم انی کتبتہ الامن ھذا الوجہ)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
Kanz al-Ummal: 37294 | undefined - Hadith.one