HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37623

37613- عن بشار بن عبد الملك قال حدثتني جدتي أم حكيم قالت سمعت أم إسحاق تقول: هاجرت مع أخي إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم بالمدينة، فلما كنت ببعض الطريق قال لي أخي: اقعدي يا أم إسحاق! فإني نسيت نفقتي بمكة. فقلت: إني أخشى الفاسق زوجي، قال: كلا! إن شاء الله، قالت: فلبثت أياما فمر بي رجل قد عرفته ولا أسميه فقال: ما يقعدك ههنا يا أم إسحاق؟ فقلت: أنتظر إسحاق، ذهب يأخذ نفقته، قال: لا إسحاق لك، قد لحقه الفاسق زوجك فقتله؛ فقدمت فدخلت على رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو يتوضأ، قلت: يا رسول الله! قتل إسحاق - وأنا أبكي وهو ينظر إلي، فإذا نظرت إليه نكس في الوضوء، فأخذ كفا من ماء فنضحه في وجهي قالت أم حكيم: ولقد كانت تصيبها المصيبة العظيمة فترى الدموع في عينيها ولا تسيل على خدها. "خ في تاريخه وسمويه، حل، قال في الإصابة: بشار ضعفه ابن معين
٣٧٦١٠۔۔۔ بشاربن عبدالملک کہتے ہیں مجھے ام حکیم نے ام اسحاق ک کی حدیث سنائی : ام اسحاق کہتی ہیں : میں نے اپنے بھائی کے ساتھ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف مدینہ میں ہجرت کی میں راستے میں تھے کہ میرے بھائی نے کہا : اے ام اسحاق یہیں بیٹھ جاؤ میں مکہ میں اپنا خرچہ بھول آیا ہوں میں نے کہا : مجھے اپنے شوہر فاسق کا ڈر ہے۔ (وہ مجھے قتل نہ کردے) بھائی نہ کہا : ہرگز نہیں انشا اللہ ! ام اسحاق کہتی ہیں : میں کئی دنوں تک یہیں بیٹھی رہی میرے پاس سے ایک شخص گزرا میں اس کا نام نہیں لیتی۔ حالانکہ میں اسے پہچانتی تھی اس نے پوچھا : اے ام اسحاق یہاں کیوں بیٹھی ہو ؟ میں نے کہا میں اسحاق کے انتظار میں ہوں وہ اپنا خرچہ لینے مکہ گیا ہوا ہے۔ وہ بولا : تمہیں اسحاق نہیں ملے گا چونکہ اسے تیرے شوہر فاسق نے قتل کردیا ہے میں اکیلی ہی چل پڑی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی آپ وضوکر رہے تھے میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! اسحاق قتل کردیا گیا ہے میں رو وہی تھی جب کہ آپ مجھے دیکھ رہے تھے میں نے دیکھا کہ آپ نے وضو کرتے کرتے سرجھکا لیا ہے آپ نے چلو بھر پانی لیا اور میرے چہرے پر پھینک دیا ام حکیم کہتی ہیں : ام اسحاق کو عظیم مصیبت پیش آئی اس کی آنکھوں میں آنسو ڈبڈبا رہے تھے جبکہ رخساروں پر بہتے نہیں تھے۔ (رواہ البخاری فی تاریحہ وسمویہ واونعیم فی الحلیۃ)
کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے الاصبابہ میں لکھا ہے کہ بشار کو ابن معین نے ضعیف قرار دیا ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
Kanz al-Ummal: 37623 | undefined - Hadith.one