HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37769

37759- "مسند الصديق" عن أم جعفر أن فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم قالت: يا أسماء! إني قد استقبحت ما يصنع بالنساء، إنه يطرح على المرأة الثوب فيصفها، فقالت أسماء: يا بنت رسول الله! ألا أريك شيئا رأيته بأرض الحبشة، فدعت بجرائد رطبة فحنتها ثم طرحت عليها ثوبا، فقالت فاطمة: ما أحسن هذا وأجمله! يعرف به الرجل من المرأة، فإذا أنا مت فاغسليني أنت وعلي ولا يدخل علي أحد، فلما توفيت جاءت عائشة تدخل فقالت أسماء: لا تدخلي، فشكت إلى أبي بكر فقالت: إن هذه الخثعمية تحول بيني وبين ابنة رسول الله صلى الله عليه وسلم وقد جعلت لها مثل هودج العروس، فجاء أبو بكر فوقف على الباب وقال: يا أسماء! ما حملك على أن منعت أزواج النبي صلى الله عليه وسلم يدخلن على ابنة رسول الله صلى الله عليه وسلم وجعلت لها مثل هودج العروس؟ فقالت: أمرتني أن لا يدخل عليها أحد ورأيتها هذا الذي صنعت وهي حية فأمرتني أن أصنع ذلك لها، فقال أبو بكر: فاصنعي ما أمرتك، ثم غسلها علي وأسماء. "ق".
٣٧٧٥٦۔۔۔” مسند صدیق (رض) “ ام جعفر کی روایت ہے کہ حضرت فاطمہ بنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اسماء (ام جعفر) عورتوں کے ساتھ جو کچھ کیا جاتا ہے وہ مجھے بہت برا لگتا ہے چنانچہ عورت پر کپڑا ڈال دیا جاتا ہے۔ (مرنے کے بعد) جو عورت کے اعضاء مستورہ کا حال منکشف کردیتا ہے اسماء (رض) بولیں : اے رسول اللہ کی بیٹی ! کیا میں تمہیں ایک چیز نہ بتاؤں جو سر زمین حبشہ میں میں نے دیکھی سے چنانچہ اسماء (رض) نے چند ہری ٹہنیاں منگوائیں اور انھیں ٹیڑھا کرکے ان پر کپڑا ڈال دیا فاطمہ (رض) نے کہا یہ کتنہ خوبصورت لگ رہی ہیں بلاشبہ ایسا کرنے سے مرد اور عورت میں تمیز ہوجاتی ہے لہٰذا جب میں مرجاؤں مجھے صرف تو اور علی غسل دیں اور میرے پاس کوئی اور نہ آئے چنانچہ جب فاطمہ (رض) نے وفات پائی حضرت عائشہ (رض) نے اندر آنا چاہا اسماء (رض) بولیں : اندر مت آؤ عائشہ (رض) نے حضرت ابوبکر (رض) سے اس کی شکایت کردی کہ یہ حثعمیہ میرے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لکی بیٹی کے درمیان حائل ہوگئی ہے اور اس نے فاطمہ (رض) کے لیے دلہن کے ھو وج کی طرح چیز بنا رکھی ہے اتنے میں ابوبکر (رض) تشریف لائے اور دروازے پر کھڑے ہوگئے اور فرمایا : اے اسماء ! رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی کے پاس اندر آنے سے کیوں روک رہی ہو اور تم نے فاطمہ (رض) کے لیے دلہن کے ھو وج کی طرح چیز کیوں بنا رکھی اسماء (رض) نے جواب دیا فاطمہ (رض) نے مجھے حکم دیا ہے کہ اس کے پاس کوئی نہ آنے پائے اور میں نے اس زندہ ہوتے ہوئے اس طرح کا ھودہ بنائے دیکھا ہے اور اس نے مجھے بنانے کا حکم دیا تھا۔ ابوبکر (رض) نے فرمایا : فاطمہ (رض) نے تمہیں جو حکم دیا ہے وہ بجالاؤ پھر فاطمہ (رض) کو حضرت علی (رض) اور حضرت اسماء (رض) نے غسل دیا۔ (رواہ البیھقی)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
Kanz al-Ummal: 37769 | undefined - Hadith.one