HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37776

37766- عن أبي خالد الوالبي عن جابر بن سمرة أو رجل من الصحابة قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يرعى غنما فاستعلى الغنم فكان في الإبل هو وشريك له فاكتريا أخت خديجة، فلما قضوا السفر بقي لهم عليها شيء، فجعل شريكه يأتيهم فيتقاضاهم ويقول لمحمد: انطلق: فيقول: اذهب أنت فإني أستحي، فقالت مرة وأتاهم: فأين محمد لا يجيء معك؟ قال: قلت له فزعم أنه يستحي فقالت: ما رأيت رجلا أشد حياء ولا أعف ولا ولا فوقع في نفس أختها خديجة فبعثت إليه فقالت: ائت أبي فاخطبني إليه فقال: أبوك رجل كثير المال وهو لا يفعل، قالت: انطلق فالقه فكلمه ثم أنا أكفيك وأته عند سكره، ففعل فأتاه فزوجه، فلما أصبح جلس في المجلس فقيل له: قد أحسنت زوجت محمدا، قال: أو فعلت؟ قالوا: نعم، فقام فدخل عليها فقال: إن الناس يقولون؟ إني قد زوجت محمدا وما فعلت، قالت: بلى. فلا تسفهن رأيك فإن محمدا كذا، فلم تزل به حتى رضي، ثم بعثت إلى محمد صلى الله عليه وسلم بوقيتين من فضة أو ذهب وقالت: اشتر حلة واهدها لي وكبشا وكذا وكذا ففعل. "طب".
٣٧٧٦٣۔۔۔ ابوخالد والہی حضرت جابر بن سمرہ (رض) یا کسی اور صحابی (رض) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بکریاں چرواتے تھے چنانچہ آپ نے بکریاں پہاڑی پر لے جانا چاہیں آپ نے اور آپ کے ایک شریک نے خدیجہ (رض) کی بہن سے اونٹ کرائے لے لیا جب سفر تمام ہوا تو خدیجہ (رض) کی بہن کے ذمہ کچھ کرایہ باقی بچ گیا آپ کا شریک باقی کرایہ مانگنے آتا جب کہ وہ آپ سے کہتا کرایہ لینے تم جاؤ آپ فرماتے تو خود چلاجا مجھے حیاء آتی ہے چنانچہ ایک مرتبہ شریک آیا تو وہ عورت بولی : محمد کہاں ہے وہ تمہارے ساتھ کیوں نہیں آیا ؟ اس نے جواب دیا : میں نے اسے آنے کو کہا تھا مگر اس نے کہا کہ مجھے حیاء آتی ہے عورت بولی : میں نے محمد سے بڑھ کر زیادہ حیاء آپ کو اپنے پاس بلوایا تو کہا میرے والد کے پاس جاؤ اور اس سے میرے لیے پیغام نکاح دو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارا باپ بڑا مالدار شخص ہے وہ ایسا نہیں کرے گا۔ خدیجہ (رض) نے کہا : جاؤتو سہی اس سے بات کرو پھر میں سارا مسئلہ حل کردوں گی اور یاد رکھو اس کے پاس اس وقت جاؤ جب وہ نشہ میں دھت بڑا ہو۔ چنانچہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسے ہی کیا اور خدیجہ (رض) کے باپ نے آپ کی شادی کرادی صبح ہوئی تو خویلد اپنے دوستوں کے ساتھ مجلس میں مل بیٹھا اسے کہا گیا شاباش بہت اچھا تم نے جو محمد کی شادی کرادی بولا : ارے کیا میں نے ایسا کیا ہے ؟ لوگوں نے کہا : جی ہاں خویلد فورا اٹھ کھڑا ہو اور حضرت خدیجہ (رض) کے پاس آیا اور کہنے لگا : لوگوں کا کہنا ہے کہ میں نے محمد کی شادی کرادی ہے حالانکہ میں نے ایسا نہیں کیا حضرت خدیجہ (رض) بولیں : کیوں نہیں تم نے شادی کرادی بلاشبہ آپ کی رائے کسی صورت غلط نہیں ہوسکتی چونکہ محمد عظیم شخصیت کا مالک ہے چنانچہ خدیجہ (رض) اپنے والد سے لگی لپٹی رہی۔ حتیٰ کہ اسے راضی کرلیا پھر خدیجہ (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس دواوقیہ چاندی یا سونا بھیجا اور کہا : عمدہ سا جوڑا خرید کر مجھے ہدیہ کردو ایک مینڈھا خریدو اور فلاں اور فلاں چیزیں بھی خریدو چنانچہ آپ نے ایسا ہی کیا۔ (رواہ الطبرانی)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔