HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37840

37827- عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب عن عمر بن الخطاب قال قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات يوم: "يا عمر! فقلت: لبيك وسعديك يا رسول الله! فظننت أنه يبعثني في حاجة، قال: يا عمر! يكون في أمتي في آخر الزمان رجل يقال له أويس القرني يصيبه بلاء في جسده فيدعو الله فيذهب به إلا لمعة في جنبه إذا رآها ذكر الله عز وجل، فإذا لقيته فأقرئه مني السلام وأمره أن يدعو لك، فإنه كريم على ربه، بار بوالدته، لو يقسم على الله لأبره، يشفع لمثل ربيعة ومضر،" فطلبته حياة رسول الله صلى الله عليه وسلم فلم أقدر عليه، وطلبته خلافة أبي بكر فلم أقدر عليه، وطلبته شطرا من إمارتي فبينا أنا أستقريء الرفاق وأقول: فيكم أحد من مراد؟ فيكم أحد من قرن؟ فيكم أويس القرني؟ فقال شيخ من القوم: هو ابن أخي، إنك تسأل عن رجل وضيع الشأن، ليس مثلك يسأل عنه يا أمير المؤمنين! قلت: أراك فيه من الهالكين، فرد الكلام الأول. فبينا أنا كذلك إذ رفعت لي راحلة رثة الحال عليها رجل رث الحال فوقع في خلدي أنه أويس، قلت: يا عبد الله أنت أويس القرني؟ قال: نعم، قلت: فإن رسول الله صلى الله عليه وسلم يقرأ عليك السلام، فقال: على رسول الله السلام وعليك يا أمير المؤمنين! قلت: ويأمرك أن تدعو لي، فكنت ألقاه في كل عام فأخبره بذات نفسي ويخبرني بذات نفسه."أبو القاسم عبد العزيز بن جعفر الخرقي في فوائده، خط في ... كر وقال: هذا حديث غريب جدا".
٣٧٨٢٧۔۔۔ یحییٰ بن سعید (رح)، سعید بن المسیب (رح) سے اور وہ حضرت عمر بن خطاب (رض) سے روایت کرتے ہیں، حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : مجھے ایک دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا (رح)
اے عمر ! میں نے عرض کیا : لبیک وسعدیک یارسول اللہ ! اے اللہ کے رسو ! میں حاضر ہوں اور ساری سعادت آپ ہی کے لیے ہے۔ مجھے اس وقت گمان ہوا کہ شاید آپ مجھے کسی کام کے لیے روانہ فرمائیں گے۔ پھر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا :
اے عمر ! میری امت میں آخری زمانے میں ایک شخص ہوگا، جس کو اویس قرنی کہا جاتا ہوگا۔ اس کو اپنے جسم میں کوئی بیماری لاحق ہوگی، وہ اللہ سے دعاکرے گا تو اللہ اس کی بیماری کو ختم کردے گا سوائے ایک تھوڑی سی چمک کے جو اس کے پہلو میں ہوگی۔ جب وہ اس چمک کو دیکھا کرے گا تو اللہ عزوجل کو یاد کیا کرے گا۔
پس جب تیری اس سے ملاقات ہو تو اس کو میری طرف سے سلام کہنا اور اس کو حکم کرنا کہ وہ تیرے لیے دعا کرے۔ کیونکہ وہ اپنے رب کے ہاں کریم (عزت والا) ہے۔
اپنی والدہ کے ساتھ نیکی برتنے والا ہے۔ اگر وہ اللہ پر قسم کھالے تو اللہ اس کی قسم کو پوری فرمادے گا۔ وہ ربیعہ اور مضر (عرب کے دوبڑے قبیلوں جتنے لوگوں کی شفاعت کرے گا۔
حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : چنانچہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زندگی میں اس کی تلاش رکھی مگر میں ان کو نہ پاسکا۔ پھر حضرت ابوبکر (رض) کے زمانہ خلافت میں ان کی تلاش میں رہا مگر ان کو نہ پاسکا۔ پھر اپنی امارت (امیری کے) زمانہ میں قافلوں سے پوچھتا رہا کہ کیا تمہارے میں قبیلہ مراد کا کوئی شخص ہے ؟ کیا تمہارے میں قرن کو کوئی شخص ہے ؟ کیا تمہارے اندر اویس قرنی ہے ؟ پھر ایک مرتبہ ایک بوڑھے نے کہا کہ وہ تو میرا بھتیجا ہے۔ کیا آپ ایسے آدمی کے بارے میں پریشان ہورہے ہیں جو گھٹیا اوقات کا آدمی ہے۔ اے امیر المومنین ! آپ جیسے آدمی کو تو ایسے آدمی کے بارے میں نہیں پوچھنا چاہیے۔ امیر المومنین فرماتے ہیں :
میں نے کہا : تو اس کے بارے میں ہلاک ہونے والوں میں سے ہے۔ مگر اس نے پھر وہی اپنی پہلی بات دہرائی۔
حضرت عمر امیر المومنین (رض) فرماتے ہیں : پس میں اسی ادھیڑ بن میں تھا کہ ایک مرتبہ میرے سامنے ایک سواری برے حال میں آئی جس پر ایک پریشان حال آدمی بیٹھا تھا۔ میرے دل میں از خود آیا کہ یہ اویس ہوں گے۔ میں نے کہا : اے اللہ کے بندے ! کیا آپ اویس قرنی نہیں ہیں ؟ اس نے ہاں کہی، تو میں کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمہیں سلام کہا ہے۔
اویس نے کہا : اللہ کے رسول پر بھی سلام ہو اور آپ پر بھی سلام ہو اے امیر المومنین !۔
پھر میں نے کہا : حضور آپ کو حکم دے گئے ہیں کہ میرے لیے دعا کردینا۔
پھر حضرت عمر (رض) نے فرمایا : کہ پس ہر سال میں ان سے ملاقات کرتا ہوں اور ان کو اپنے حال کی خبر دیتا ہوں اور وہ مجھے اپنے حال کی خبر سناتے ہیں۔ (ابوالقاسم عبدالعزیز بن جعفر الخرقی فی فوائدہ، ابن عساکر للخطیب وقال : ھذا حدیث غریب جداً ) ۔
کلام :۔۔۔ مذکورہ روایت انتہائی ضعیف اور کمزور ہے، (جو ناقابل استدلال ہے) ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔