HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

37843

37830- عن صعصعة بن معاوية قال: كان عمر بن الخطاب يسأل وفد أهل الكوفة إذا قدموا عليه: تعرفون أويس بن عامر القرني؟ فيقولون: لا، وكان أويس رجلا يلزم المسجد بالكوفة فلا يكاد يفارقه وله ابن عم يغشى السلطان ويؤذي أويسا، فوفد ابن عمه إلى عمر فيمن وفد من أهل الكوفة، فقال عمر: أتعرفون أويس بن عامر القرني؟ فقال ابن عمه: يا أمير المؤمنين! إن أويسا لم يبلغ أن تعرفه أنت، إنما هو إنسان دون وهو ابن عمي، فقال له عمر: ويلك هلكت! إن رسول الله صلى الله عليه وسلم حدثنا أنه سيكون في التابعين رجل يقال له أويس بن عامر القرني، فمن أدركه منكم فاستطاع أن يستغفر له فليفعل، فإذا رأيته فأقرئه مني السلام، ومره أن يفد إلي، فوفد إليه، فلما دخل عليه قال أنت أويس بن عامر القرني؟ أنت الذي خرج بك وضح من برص فدعوت الله أن يذهبه عنك فأذهبه؟ فقلت؛ اللهم! أبق لي منه في جسدي ما أذكر به نعمتك؟ قال: وأنى دريت يا أمير المؤمنين؟ والله إن أطلعت على هذا بشرا! قال: أخبرني به رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه سيكون في التابعين رجل يقال له أويس بن عامر القرني، يخرج به وضح من برص فيدعو الله أن يذهبه عنه فيفعل، فيقول: اللهم اترك في جسدي ما أذكر به نعمتك، فيفعل، فمن أدركه فاستطاع أن يستغفر له فليفعل، فاستغفر لي يا أويس! قال: غفر الله لك يا أمير المؤمنين! قال: ولك يغفر الله يا أويس بن عامر! فقال الناس: استغفر لنا يا أويس! فراغ1 فما رئي حتى الساعة."ع وابن منده، كر".
٣٧٨٣٠۔۔۔ صعصعۃ بن معاویہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس جب اہل کوفہ کا وفد آتا تو آپ (رض) سے ان سے پوچھتے : کیا تم اویس بن عامر قرنی کو جانتے ہو وہ کہتے : نہیں۔ جب کہ حضرت اویس (رح) کوفہ کی مسجد میں رہا کرتے تھے اور اس سے جدا نہیں ہوتے تھے۔ ان کا ایک چچا زاد بھائی تھا جو بادشاہ کے دربار میں کثرت سے حاضری بھرا کرتا تھا۔ اور حضرت اویس (رح) کو ایذاء دیتا تھا۔
چنانچہ ایک مرتبہ وہ کوفہ کے وفد کے ساتھ حضرت عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا۔ حضرت عمر (رض) نے ان سے دریافت فرمایا : کیا تم لوگ اویس بن عامر قرنی کو جانتے ہو ؟ حضرت اویس (رح) کے چچا زاد بھائی نے کہا :
اے امیر المومنین !
اویس کی شان اتنی بلند نہیں ہے کہ آپ جیسی شخصیت اس کے بارے میں پوچھ گچھ کرے۔ وہ ایک گھٹیا انسان ہے اور وہ میرا چچا زاد بھائی ہے (اس لیے میں اس کو خوب جانتا ہوں) ۔ حضرت عمر (رض) نے اس کو فرمایا : افسوس ہے تجھ پر، تیرا ناس ہو۔ ہمیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا، تابعین میں ایک شخص ہوگا جس کو اویس بن عامر قرنی کہا جاتا ہوگا۔ پس جو تم میں سے اس کو پائے اور اس سے اپنے لیے مغفرت کی دعا کر اس کے تو ضرور کرالے۔
پھر حضرت عمر (رض) نے اویس (رح) کے چچا زاد کو فرمایا : جب تو اس کو دیکھے تو اس کو میرا سلام کہنا اور اس کو کہنا کہ وہ میرے پاس ضرور تشریف لائے۔
چنانچہ حضرت اویس (رح) حضرت عمر (رض) کی خدمت میں جب حاضر ہوئے تو حضرت (رض) نے ان سے پوچھا : کیا آپ اویس بن عامر قرنی ہیں ؟ کیا آپ کو برص کے داغ نکلے تھے پھر آپ نے دعا کی تو اللہ نے وہ داغ آپ سے مٹا دئیے
پھر آپ نے دعا کی کہ اے اللہ ! میرے جسم میں اتنا حصہ اس بیماری کا چھوڑ دے جس کو دیکھ کر میں تیری نعمت کو یاد کرتا رہوں ؟
حضرت اویس (رح) نے حضرت (رض) سے پوچھا : اے امیر المومنین ! آپ کو ان باتوں کا کیسے علم ہوا ؟ خدا کی قسم ! میں نے کسی انسان کو بھی ان باتوں کا ذکر نہیں کیا۔
حضرت عمر (رض) نے فرمایا : مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خبردی تھی کہ تابعین میں ایک آدمی ہوگا جس کو اویس بن عامر قرنی کہا جاتا ہوگا۔ اس کو برص کے داغ نکلیں گے تو وہ اللہ سے دعا کرے گا کہ اے اللہ ان کو مٹا دے۔ چنانچہ اس کی دعا قبول ہوگی پھر وہ دعا کرے گا : اے اللہ ! میرے جسم میں اس کی کچھ نشانی چھوڑ دے تاکہ میں اس کو دیکھ کر تیری نعمت کو یاد کرتا رہوں۔ چنانچہ پھر اس کی دعا قبول ہوگی۔
پھر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا کہ تم میں سے جو اس سے ملے اور اس سے اپنے لیے دعائے استغفار کر اس کے تو ضرور کرالے۔ لہٰذا اے اویس ! میرے لیے استغفار کر دیجئے۔ حضرت اویس (رح) نے فرمایا : اللہ آپ کی مغفرت کرے، اے امیر المومنین !
حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اللہ آپ کی بھی مغفرت کرے، اے اویس !
پھر لوگوں نے بھی ان سے اپنے لیے استغفار کی درخواست کی۔
پھر حضرت اویس (رح) وہاں سے رخصت ہوگئے اور اس کے بعد اب تک نظر نہیں آئے۔ (مسند ابی یعلی، ابن مندب ابن عساکر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔