HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

38116

38104- عن كثير بن كثير بن المطلب بن أبي وداعة السهمي عن أبيه عن جده قال: كانت السيول تدخل المسجد الحرام من باب بني شيبة الكبير قبل أن يردم عمر الردم الأعلى، فكانت السيول ربما رفعت المقام عن موضعه وربما نحته إلى وجه الكعبة، حتى جاء سيل أم نهشل في خلافة عمر بن الخطاب فاحتمل المقام من موضعه هذا وذهب به حتى وجد بأسفل مكة، فأتي به فربط إلى أستار الكعبة وكتب في ذلك إلى عمر، فأقبل فزعا في شهر رمضان وقد عفا موضعه وعفاه السيل، فدعا عمر بالناس فقال: أنشد الله عبدا عنده علم في هذا المقام! فقال المطلب بن أبي وداعة: أنا يا أمير المؤمنين عندى ذلك، فكنت أخشى عليه هذا، فأخذت قدره من موضع الركن إلى موضعه ومن موضعه إلى باب الحجر ومن موضعه إلى زمزم بمقاط وهو عندي في البيت، فقال له عمر: فاجلس عندي وأرسل إليه، فجلس عنده فأرسل فأتى بها، فمدها فوجدها مستوية إلى موضعه هذا، فسأل الناس وشاورهم، فقالوا: نعم هذا موضعه، فلما استثبت ذلك عمر وحق عنده أمر به، فأعلم ببناء تحت المقام ثم حوله، فهو في مكانه هذا إلى اليوم."الأزرقي".
٣٨١٠٤۔۔۔ کثیر بن کثیر بن مطلب بن ابی وداعۃ سہمی اپنے والد کے پاس سے اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں فرمایا : کہ سیلاب مسجد حرام میں حضرت عمر (رض) کے بالائی بندھ باندھنے سے باب بنی شیبہ کبیر سے داخل ہوتے تھے، تو سیلاب کبھی مقام ابراہیم کو اپنی جگہ سے بلند کردیتے اور کبھی کعبہ کے سامنے لے آتے، یہاں تک کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) کے دور میں ام نہشل سیلا آیا، اور مقام ابراہیم کو اس کی جگہ سے بہا کرلے گیا اور وہ مکہ کے نچلے مقام میں ملا، پھر اسے لا کر کعبہ کے پردوں سے باندھ دیا گیا اور اس کے متعلق حضرت عمر (رض) کو لکھا گیا، آپ رمضان کے مہینہ میں گھبرائے ہوئے آئے، اس کا نشان مٹ چکا تھا سیلاب نے اسے مٹادیا تھا، حضرت عمر (رض) نے لوگوں کو بلایا، آپ نے فرمایا : میں اس بندے کو اللہ کا واسطہ دیتا ہوں جسے اس مقام ابراہیم کا علم ہے ! تو مطلب بن ابی وداعۃ نے کہا : امیر المومنین ! مجھے اس کا علم ہے، مجھے اس کا خدشہ تھا تو میں نے رکن کی جگہ سے اس کی جگہ تک کو ناپ لیا، اور اس کی جگہ سے حجر اسود تک اور اس کی جگہ سے زمزم تک کو مقاط (مضبوط بٹی ہوئی رسی) سے ماپ لیا تھا وہ میرے پاس گھر میں ہے، حضرت عمر (رض) نے ان سے فرمایا : میرے پاس بیٹھو اور مقام ابراہیم منگوانے کا حکم دیا، چنانچہ وہ آپ کے پاس بیٹھ گئے اور مقام ابراہیم لایا گیا، اسے لمبائی میں رکھا گیا تو اسے اس کی جگہ تک برابر پایا، آپ نے لوگوں سے پوچھا اور ان سے مشورہ لیا، لوگوں نے کہا : ہاں ! یہی اس کی جگہ ہے جب حضرت عمر (رض) نے اسے اچھی طرح جانچ لیا اور آپ کے نزدیک وہ ثابت ہوگیا تو اسے نصب کرنے کا حکم دے دیا، اور مقام ابراہیم کے نیچے ایک عمارت بناکر اسے موڑدیا تو وہ آج تک اپنی رسی کی جگہ پر ہے۔ (رواہ الازرقی)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔

Kanz al-Ummal

كنز العمال

Kanz al-Ummal

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔