HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

3895

3895 – "من قال: لا إله إلا الله، والله أكبر صدقه ربه وقال لا إله إلا أنا وأنا أكبر، وإذا قال لا إله إلا الله وحده، يقول الله: لا إله إلا أنا وأنا وحدي، وإذا قال لا إله إلا الله وحده، لا شريك له، قال الله: لا إله إلا أنا وحدي لا شريك لي، وإذا قال: لا إله إلا الله له الملك وله الحمد، قال الله: لا إله إلا أنا، لي الملك ولي الحمد، وإذا قال: لا إله إلا الله ولا حول ولا قوة إلا بالله، قال الله: لا إله إلا أنا ولا حول ولا قوة إلا بي، وكان يقول من قالها في مرضه، ثم مات لم تطعمه النار". "ت حسن عن أبي سعيد وأبي هريرة".1
3895: جس نے لا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ کہا تو اللہ پاک اس کی تصدیق میں فرماتے ہیں لا الہ الا انا۔ وانا اکبر۔ ہاں میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میں ہی سب سے بڑا ہوں۔ اور جب بندہ کہتا ہے : لا الہ الا اللہ وحدہ۔ اللہ کے سوا کئی معبود نہیں وہ تنہا ہے۔ تو اللہ پاک فرماتے ہیں لا الہ الا انا وانا وحدی۔ ہاں میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میں تنہا ہوں۔ اور جب بندہ کہتا ہے لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں تو اللہ پاک فرماتے ہیں لا الہ الا انا وحدی لا شریک لی۔ ہاں میرے سوا کوئی معبود نہیں میں تنہا ہوں میرا کوئی شریک نہیں۔ اور جب بندہ کہتا ہے : لا الہ الا اللہ لہ الملک ولہ الحمد۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، ساری بادشاہت اسی کے لیے ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں۔ تو اللہ پاک اس کے جواب میں فرماتے ہیں لا الہ الا انا لی الملک ولی الحمد۔ ہاں میرے سوا کوئی معبود نہیں، میری ہے ساری بادشاہت اور میرے لیے ہیں سب تعریفیں۔
جب بندہ کہتا ہے : لا الہ الا اللہ ولا حول ولا قوۃ الا باللہ۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور ہر طرح کی طاقت و قوت اللہ ہی کے پاس ہے۔ تو اللہ پاک فرماتے ہیں : لا الہ الا انا ولاحول ولا قوۃ الا بی۔ ہاں میرے سوا کوئی معبود نہیں اور ہر طرح کی طاقت و قوت میرے ہی پاس ہے۔
جو شخص ان کلمات کو اپنی زندگی میں پڑھتا رہا اور مرض موت میں بھی پڑھا تو جہنم کی آگ اس کو نہیں کھا سکے گی۔ (ترمذی حسن عن ابی سعید و ابوہریرہ (رض))

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔