HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

39067

39054- "يجمع الله الناس يوم القيامة فيقوم المؤمنون حين تزلف لهم الجنة فيأتون آدم فيقولون: يا أبانا استفتح لنا الجنة، فيقول: وهل أخرجكم من الجنة إلا خطيئة أبيكم آدم، لست بصاحب ذلك، اذهبوا إلى ابني إبراهيم خليل الله، فيقول إبراهيم: لست بصاحب ذلك إنما كنت خليلا من وراء وراء اعمدوا إلى موسى الذي كلمه الله تكليما، فيأتون موسى فيقول: لست بصاحب ذلك، اذهبوا إلى عيسى كلمة الله وروحه، فيقول عيسى لست بصاحب ذلك اذهبوا إلى محمد فيأتون محمدا فيقوم فيؤذن له، وترسل الأمانة والرحم فتقومان جنبتي الصراط يمينا وشمالا فيمر أولكم كالبرق ثم كمر الريح ثم كمر الطير وشد الرحال، تجري بهم أعمالهم ونبيكم قائم على الصراط يقول: رب سلم سلم، حتى تعجز أعمال العباد، حتى يجيء الرجل فلا يستطيع السير إلا زحفا وفي حافتي الصراط كلاليب معلقه مأمورة تأخذ من أمرت بأخذه فمخدوش ناج ومكدوس في النار." م - عن أبي هريرة وحذيفة"
٣٩٠٥٤۔۔۔ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ لوگوں کو جمع کرے گا تو ایمان والے اس وقت کھڑے ہوجائیں گے جب جنت ان کے نزدیک کی جائے گی، اس کے بعد وہ آدم (علیہ السلام) سے آکر کہیں گے : اے ہمارے باپ ہمارے لیے جنت کھلوائیے، وہ فرمائیں گے، میرے بیٹے ابراہیم خلیل اللہ کے پاس جاؤ، ابراہیم (علیہ السلام) فرمائیں گے : میں اس کا اہل نہیں، میں اس کے علاوہ کا خلیل ہوں، موسیٰ (علیہ السلام) کے پاس جاؤ جس سے اللہ نے کلام کیا، وہ موسیٰ (علیہ السلام) کے پاس آئیں گے وہ فرمائیں گے : میں اس کا اہل نہیں، تم لوگ عیسیٰ (علیہ السلام) کے پاس جاؤ جو اللہ کا کلمہ اور اس کی (مخلوق) روح ہے عیسیٰ (علیہ السلام) فرمائیں گے میں اس کا اہل نہیں محمد کے پاس جاؤ چنانچہ وہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئیں گے وہ اٹھیں گے اور انھیں اجازت مل جائے گی پھر
امانت اور رشتہ داری کو چھوڑا جائے گا وہ دونوں پل صراط کے دائیں بائیں کھڑی ہوجائیں گی۔ اس کے بعد تمہارا پہلا گروہ بجلی کی طرح گزرے گا پھر ہوا کے جھونکے کی طرح پھر پرندے اور سواری کی طرح گزریں گے۔ لوگوں کو ان کے اعمال چلائیں گے تمہارے نبی پل صراط پر کھڑے کہہ رہے ہوں گے : اے رب سلامت رکھ، سلامت رکھو ! یہاں تک کہ لوگوں کے اعمال عاجز پڑجائیں گے پھر ایک شخص کو لایا جائے گا تو وہ سوائے گھٹنے کے کسی طرح نہ چل سکے گا، اور پل صراط کے دونوں پہلوؤں پر حکم کے پابند آنگڑے ہوں گے جنہیں جس کے بارے پکڑنے کا حکم ہوگا اسے پکڑلیں گے کوئی خراش کھاکر نجات پائے گا اور کوئی آگ میں گرجائے گا۔ (مسلم عن ابوہریرہ وحذیفۃ)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔