HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

.

كنز العمال

39430

39417- "إن الله تبارك وتعالى إذا قضى بين أهل الجنة وأهل النار ثم ميزهم عجوا3 فقالوا: اللهم؟ ربنا لم يأتنا رسولك ولم نعلم شيئا، فأرسل إليهم ملكا - والله أعلم بما كانوا عاملين - فقال: إني رسول ربكم إليكم فانطلقوا، فاتبعوا حتى أتوا النار، قال لهم: إن الله يأمركم أن تقتحموا فيها، فاقتحمت طائفة منهم، ثم أخرجوا من حيث لا يشعر أصحابهم فجعلوا في السابقين المقربين ثم جاءهم الرسول فقال: إن الله يأمركم أن تقتحموا في النار، فاقتحمت طائفة أخرى ثم أخرجوا من حيث لا يشعر أصحابهم فجعلوا في أصحاب اليمين ثم جاءهم الرسول فقال: إن الله يأمركم أن تقتحموا في النار، فقالوا: ربنا! لا طاقة لنا بعذابك، فأمر بهم فجمعت نواصيهم وأقدامهم ثم ألقوا في النار." الحكيم - عن عبد الله بن شداد أن رجلا سأل النبي صلى الله عليه وسلم عن ذراري المشركين الذين هلكوا صغارا قال - فذكره".
٣٩٤١٧۔۔۔ اللہ تعالیٰ جب جنتیوں اور جہنمیوں میں فیصلہ کردے اور انھیں ممتاز وجدا کردے گا تو وہ چیخ کر کہیں کے : اے اللہ ! ہمارے پاس تیرا کوئی رسول نہیں آیا ہمیں کسی چیز کا علم نہیں اللہ تعالیٰ ان کی طرف ایک فرشتہ بھیجے گا : جب کہ اللہ تعالیٰ کو ان کے عمل کا خوب علم ہوگا وہ کہے گا میں تمہاری طرف تمہارے رب کا رسول ہوں چلو ! چنانچہ وہ اس کے پیچھے چل پڑیں گے اور آگ کے قریب پہنچ جائیں گے ان سے کہے گا : اللہ تعالیٰ تمہیں حکم دیتا ہے اس میں کود پڑو ! چنانچہ وہ ان کی ایک جماعت میں کود پڑے گی پھر انھیں نکال لیا جائے گا اسی طرح کہ ان کے ساتھیوں کو پتہ بھی نہیں ہوگا اور سابقین مقربین میں شامل کرلیا جائے گا پھر ان کے پاس وہ رسول آکر کہے گا : اللہ تعالیٰ تمہیں آگ میں کودنے کا حکم دیتا ہے تو دوسری جماعت بھی کود پڑے گی انھیں بھی ایسے انداز سے نکال لیا جائے گا کہ ان کے ساتھیوں کو خبر نہیں ہوگی اور انھیں اصحاب الیمین میں شامل کردیا جائے گا پھر ان کے باقی ماندہ کے پاس وہ رسول آکر کہے گا : اللہ تعالیٰ تمہیں آگ میں کودنے کا حکم دیتا ہے وہ کہیں گے ہمارے رب ! تیرے عذاب کو برداشت کرنے کی ہم میں سکت نہیں چنانچہ ان کے بارے حکم ہوگا تو ان کی پیشانیوں اور قدموں سے پکڑ کہ جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔ (الحکیم عن عبداللہ بن شداد کہ مشرکین کے چھوٹے بچوں کے بارے میں ایک شخص نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا جو بچپن میں مرگئے تو آپ نے یہ ارشاد فرمایا تھا)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔